مہاراشٹر

اکولہ: ڈاکٹر محسن خان کو طبی خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ شہر کے ضلع سرکاری خواتین اسپتال میں 26 جنوری 2025 کو یومِ جمہوریہ کے موقع پرایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسپتال کے ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے کی خدمات کو سراہا گیا۔ اس موقع پر معروف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محسن خان ابراہیم خان (MBBS, DCH)کو ان کی مثالی طبی خدمات پر تعریفی سند دے کر سرفراز کیا گیا۔ تقریب میں طبی ماہرین، سینئر ڈاکٹرز، اسپتال کا عملہ اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔اسپتال کی انچارج ڈاکٹر وندنا پاٹیکرنے افتتاحی کلمات میں طبی خدمات کی اہمیت اور معاشرے میں ڈاکٹروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر محسن خان اپنی محنت، لگن اور ایمانداری کی وجہ سے طبی میدان میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے ضلع خواتین اسپتال میں بطور میڈیکل آفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں اور خواتین و بچوں کے علاج میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ اسپتال میں آنے والے مریضوں کے ساتھ ان کا نرم رویہ، درست تشخیص، اور بہتر علاج معالجے کی فراہمی ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع خواتین اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تعریفی سنداور اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ یہ اعزاز ڈاکٹر جین پاٹل (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ضلع خواتین اسپتال، اکولہ)کی سربراہی میں دیا گیا۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر محسن خان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ، اپنے ساتھی ڈاکٹروں اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی مریضوں کی بہترین خدمت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹر محسن خان کی کامیابی پر انہیں ہر طرف سے مبارکباد دی جارہی ہے اور ان کی مزید ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!