مہاراشٹر

بارسی ٹاکلی: جشنِ جمہوریہ کے موقع پر ثقافتی پروگرام

اکولہ: (بذریعہ ای میل) :ضلع پریشد اردو ابتدائی مدرسہ ء نسواں بارسی ٹاکلی کے طلباء و طالبات نے حاضرین کا دل موہ لیا.یومِ جمہوریہ کے موقع پر شہر کی ضلع پریشد اردو ابتدائی مدرسہ ء نسواں بارسی ٹاکلی میں اسکول کے صدر مدرس قاضی رضوان الدین صاحب کے ہاتھوں رسم ِپر چم کشائی ادا کی گئی اجتماعی راشٹریہ گیت کے بعد اسکول گارڈن میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، اول تا پنجم جماعت کے معصوم طلباء و طالبات نے، تقاریر ، حب الوطنی گیت، ڈرامے، ایکشن گیت، سے اپنی اداکاریوں کے جوہر دکھاتے ہوئے حاضرین کا دل جیت لیا، ثقافتی پروگرام کے آغاز سے اختتام تک تالیوں کی گونج، واہ واہی کے نعروں کے ذریعے حاضرین نے طلباء کی ادنی کاوشوں کو خُوب سراہا، پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے صدر مدرس جناب رضوان الدین قاضی صاحب، اور ان کے معاون مدرسین میں جناب خلیل صاحب، ارجمند باجی صاحبہ، محترمہ سلمیٰ باجی صاحبہ، اور حناء باجی صاحبہ کے ساتھ ساتھ ، محمد شاکر ہارونی سر نے اپنا قیمتی تعاون پیش کیا آخر میں اظہارِ تشّکر کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا –

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!