
بلڈھانہ: ضلع کے اندر ضلع پریشد اساتذہ کے تبادلوں سے قبل اساتذہ کے پروموشن کئے جائیں…..اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا مطالبہ
بلڈھانہ: حال ہی میں، ضلع پریشد پرائمری ٹیچر کے انٹرا ڈسٹرکٹ ٹرانسفر 2025 کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔ اور اس کے لیے ٹرانسفر پورٹل بھی شروع کیا جاچکا ہے ۔ اس پس منظر اور صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مورخہ 14/02/2025 کو اردو اساتذہ تنظیم
اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ضلع بلڈھانہ نےمعزز چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ضلع پریشد، بلڈھانہ اور معزز ایجوکیشن آفیسر، ضلع پریشد، بلڈھانہ کوضلع کے اندر ضلع پریشد اساتذہ کے تبادلے سے قبل میتھس سائنس اور دیگر گریجویٹ اساتذہ کے پروموشن، صدرِ مدرس کی ترقی اور قابل اساتذہ میں سے ایجوکیشن ایکسٹینشن آفیسرز ( شکشن وستار ادھیکاری) کی ترقی کے حوالے سے ایک مطالبہ پیش کیا گیا ۔
ان موضوعات پر ضلع پریشد بلڈھانہ کے ایجوکیشن آفیسر شری کھرات صاحب سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ضلع بلڈھانہ کے ضلعی صدر شیخ متین شیخ نظیر، نائب صدر اظہار الحق آغا محمود الحق، سکریٹری عمر فاروق خان فیاض خان، ضلع ممبر شاہ جمیل منظور شاہ اور دیگر اساتذہ موجود تھے۔