مہاراشٹر

بڑی خبر! وزیرنگراں (پالک منتری) کی فہرست کا اعلان، دھننجے منڈے کو بڑا جھٹکا، کون ہے بیڑ کے نئے سرپرست وزیر؟ پڑھیں تفصیلی رپورٹ

ممبئی: (کاوش جمیل نیوز) : آج وزیرنگراں (پالک منتری) کی فہرست کا اعلان ہوچکا ہے. بتادیں کہ نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اب دو اضلاع کے سرپرست ہوں گے۔ اجیت پوار پونے اور بیڑ کے سرپرست وزیر ہوں گے۔ وزیر دھننجے منڈے کو فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔ دھننجے منڈے کے لیے یہ ایک بڑا جھٹکا ہے۔ پچھلی بار، دھننجے منڈے بیڑ کے سرپرست وزیر کے عہدے پر فائز تھے۔
وزیر اعلی دیویندر فڈنویس گڈچرولی کے سرپرست وزیر ہوں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار پونے اور بیڑ کے سرپرست وزیر ہوں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو ممبئی شہر اور تھانے کے سرپرست وزیر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ پنکجا منڈے کو جالنہ کے سرپرست وزیر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ گلاب راؤ پاٹل جلگاؤں کے سرپرست وزیر ہوں گے۔ دھلیہ کی سرپرستی وزارت جے کمار راول کو سونپی گئی ہے۔ حسن مشرف کو واشم کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ سنجے راٹھوڑ ایوت محل کے سرپرست وزیر ہوں گے۔ ادے سامنت رتناگیری کے سرپرست وزیر ہوں گے۔

سرپرست وزراء کی مکمل فہرست

گڑھ چرولی – دیویندر فڑنویس
ناگپور – چندر شیکھر باونکولے
تھانے – ایکناتھ شندے
پونے – اجیت پوار
بیڑ – اجیت پوار
سندھو درگ- نتیش رانے
امراوتی – چندر شیکھر باونکولے
اہلیہ نگر – رادھا کرشن ویکھے پاٹل
واشم – حسن مشرف
سانگلی – چندرکانت پاٹل
ستارا – شمبھوراجے دیسائی
اورنگ آباد – سنجے شرساٹھ
جلگاؤں – گلاب راؤ پاٹل
ایوت محل – سنجے راٹھوڑ
کولہاپور – پرکاش ابیٹکر، شریک سرپرست وزیر مادھوری میسال
اکولہ – آکاش فنڈکر
بھنڈارا – سنجے ساوکرے
بلڈھانہ – مکرند جادھو
چندرپور – اشوک یوکے
عثمان آباد – پرتاپ سرنائک
دھولیہ – جے کمار راول
گوندیا – بابا صاحب پاٹل
ہنگولی – نرہری جھیروڑ
لاتور – شیویندر سنگھ بھوسلے
ممبئی سٹی – ایکناتھ شندے
ممبئی مضافاتی – آشیش شیلر/ شریک سرپرست وزیر منگل پربھات لودھا
ناندیڑ – اتل ساوے
نندربار – مانیک راؤ کوکاٹے
ناسک – گریش مہاجن
پالگھر – گنیش نائک
پربھنی – میگھنا بورڈیکر
رائے گڑھ – ادیتی تٹکرے
سندھو درگ- نتیش رانے
رتناگیری – ادے سامنت
سولاپور – جے کمار گور
وردھا – پنکج بھویر
جالنہ – پنکجا منڈے

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!