مہاراشٹر

زندگی کے ریاضی کو قابل تعریف بنانے کے لیے ریاضی کے مضمون کی وضاحت ضروری …… ( سرفراز نواز خان) ؛ آکولہ کے ملت کیمپس میں قومی یوم ریاضی منعقد

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :ہندوستان کے عظیم ریاضی دان سری نواس رامانوجین کے یوم ولادت کے موقع پر ملت سوسائٹی کے سی ای او سرفراز نواز خان کی صدارت میں قومی یوم ریاضی کی تقریب اکوٹ فائل کے حاجی نگر میں واقع ملت تعلیمی کیمپس میں جوش وخروش کے سا تھ منائی گئی۔ اس موقع پر سابق پروفیسر اعجاز خان، پرنسپل مبین الرحمان، صدر معلمہ کوثر جہاں، اشتیاق حسین یاسمین بانو، محمد افسر، محمد حسیب، نعمت علی، مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
پروگرام کا آغاز طالبہ اظوا تحریم کے تلاوت قرآن سے ہوا بعد ازاں جماعت 5 سے 12 ویں تک طلباء نے سرینواس رامانوجن کی زندگی پر مبنی تقاریر پیش کیں جن میں نہا پروین، فوزیہ انجم، الفیہ شیخ ایوب، عرشیہ فردوس، ثانیہ انجم، تابینہ آفرین شامل ہیں۔
اس کے بعد جونیئر کالج کے پروفیسر قاضی عنیق ارشد، ارفع مشکات اور پرنسپل مبین الرحمان نے یوم ریاضی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ سرفراز نواز خان نے اپنی صدارتی تقریر میں ریاضی کے ضابطوں اور اصولوں پر گفتگو کی۔ اور آگے کہا کہ زندگی کی ریاضی کو قابل تعریف بنانے کے لیے ریاضی کے مضمون کو سمجھانا ضروری ہے، اس لیے ریاضی کو سنجیدگی سے سیکھیں۔
پروگرام کی نظامت معاون معلم قاضی عنیق ارشد نے اور اظہار تشکر معاون معلم محمد افسر نے ادا کیے ۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے معلم سید مظہر الدین، سید سہیل علی، محمد شکیل، فیاض انعامدار، ، رضوان خان شیخ ندیم، شگفتہ پروین شکیلہ بیگم شیبہ اختر ارفع مشکات، کلپنا سہو ،وندنا لونکر اسماء پروین، افروزہ بانو ، نضحت کوثر ،کوثر امتیاز خان ،اطہر خان، عبدالمتین ،انور بیگ، صوفی خان، عبدالغفار آصف خان قاضی اظہر مصیب جواد اور دیگر لوگوں نے کوششیں کیں۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!