مہاراشٹر

شعبہ میڈیا کے ذریعے ہم اسلام کے تعلق سے رائے عامہ کے ذہنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں…..مولانا الیاس خان فلاحی ؛ میڈیا ڈپارٹمنٹ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے زیر اہتمام یک روزہ میڈیا ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

پونہ: 18 فروری : ( ذوالقرنین احمد کی رپورٹ) : جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے تحت اسلامک انفارمیشن سینٹر پونہ میں میڈیا سے جڑے افراد کیلئے یک روزہ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد 18 فروری کو کونڈھوا میں عمل میں آیا، پروگرام کے افتتاح میں مرزا عاصم بیگ نے تذکیر بالقرآن پیش کیا۔ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا مہاراشٹر کے سیکریٹری ارشد شیخ صاحب نے پروگرام کی غرض و غایت کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شعبہ میڈیا کو مضبوط کرنا ہے اور دیگر زبانوں کے میڈیا ڈپارٹمنٹ سے تعلقات کو ہموار کی ور مضبوط کرنا ہے۔ اس کے بعد ورکشاپ میں شریک میڈیا سے جڑے افراد کو متعارف کروایا گیا۔ جناب ارشد شیخ نے مخلتف عنوانات پر میڈیا کمپیننگ کس طرح چلایا جائے اس پر پریزنٹیشن پیش کیا۔ تاکہ ہم میڈیا کمپیننگ کے ذریعے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرسکے۔ جناب شعیب عاصم صاحب اسسٹنٹ سیکریٹری پبلک ریلیشنز جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر نے نیوز پیپر اور ٹی وی چینلز سے تعلقات کو کیسے مضبوط کریں اس عنوان پر گفتگو کرتے ہویے کہا کہ ہمارے پاس اپنے علاقے کے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا کی معلومات ہونی چاہئیے اسکی ذہنیت کیا ہے۔ اس کیلئے ہمیشہ کرنٹ افیئرز پر نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ نیوز میکنگ ویڈیو گرافی پر جناب ضمیر صاحب نے پروجیکٹر کے ذریعے معلومات فراہم کی جس میں نیوز اور ڈاکومنٹری کو ویڈیو کے ذریعے کیسے پیش کیا جائے ٹائم مینجمنٹ، کونٹینٹ، ایڈیٹنگ، اسکریپٹ رائٹںگ پر گفتگو کی۔ جس میں انھوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا میں چھوٹے چھوٹے جملہ استعمال کرنے ہوتے ہیں اور عام فہم الفاظ کا چناؤ کرنا ہوتا ہے۔ مولانا محمد الیاس فلاحی صاحب امیر حلقہ مہاراشٹر کی شرکت نہ ہونے کی بنا پر مولانا نے ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے زاد راہ پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اس شعبہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے رائے عامہ کے ذہنوں میں اسلام کے‌خلاف بٹھائی گئی غلط فہمیوں کا ازالہ اور تبدیلی چاہتے ہیں۔اس پروگرام میں مہاراشٹر سی 50 سے زائد الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی عصر سے قبل ارشد شیخ صاحب کی دعا کے ساتھ ورکشاپ کا کامیاب اختتام عمل میں آیا۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!