مہاراشٹر

شولاپورمیں ادارۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر کی دو روزہ سالانہ قومی کانفرنس

سولاپور: (اِقبال باغبان) : ادارۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر کی دو روزہ انیسویں سالانہ قومی کانفرنس بعنوان”سماج کی صورتِ حال اور ادب کا کردار” شعبۂ اردو ایس ایس اے کالج شولاپور کے اشتراک سے یکم فروری تا دو فروری شولاپور میں ڈاکٹر سلیم خان نائب صدر ادرۂ ادبِ اسلامی ہند کی صدارت میں منعقد ہوگی۔ افتتاحی اجلاس یکم‌فروری کو دس بجے ہوگا۔اس اجلاس میں ڈاکٹر کلیم ضیا کو ان کی نمایاں شعری خدمات کے اعتراف میں حفیظ میرٹھی ایوارڈ اور ڈاکٹر غضنفر اقبال کو ان کی نمایاں نثری خدمات کے اعتراف میں عصمت جاوید ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔یہ ایوارڈ تیس ہزار روپیے کے چیک،میمنٹو،سپاس نامہ اور شال پر مشتمل ہوگا۔ادارے کی جا نب سے شائع کردہ متین اچل پوری کی شعری تصنیف “مدحتِ صحابہ”کی رسمِ اجرابھی ہوگی ۔
پروفیسر مقبول احمد مقبول صدر ادارۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر خطبۂ استقبالیہ پیش کریں گے۔جناب بشیر پرواز(صدر بزمِ غالب)،پروفیسرڈاکٹر آئی ۔جے۔ تنبولی( کارگزارپرنسپل)،ڈاکٹر اسماعیل شیخ (امیرِ مقامی جماعتِ اسلامی) مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک رہیں گے۔ادارے کے سیکریٹری جناب فرید مونس نظامت کریں گےاور پروفیسر محمد شفیع چوبدار شکریہ ادا کریں گے ۔
پہلا تیکنیکی اجلاس بعنوان “سیاست اور معیشت” ڈاکٹر فہیم الدین احمد( مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد )کی صدارت میں ہوگا۔مسیح الدین ابو نبیل خان،حسنین عاقب،ڈاکٹر غوث احمد ،ڈاکٹر دانش غنی اور ڈاکٹر ہاجرہ پروین مقالے پیش کریں گے۔دوسرا اجلاس “انسانی حقوق اور مسائل “کے زیرِ عنوان پروفیسر مقبول احمد مقبول کی صدارت میں ہوگا۔ڈاکٹر فہیم الدین احمد،ڈاکٹر غضنفر اقبال، ڈاکٹر قریشی عتیق احمد ،محمد یوسف رحیم،ڈاکٹر سید علیم،اللہ حسینی مقالے پیش کریں گے ۔
تیسرا اجلاس “خواتین اور نوجوان”کے عنوان سے پروفیسر چوبدار محمد شفیع کی صدارت میں ہوگا۔ڈکٹر سمیع الدین،محمداسرار،ڈاکٹر ایے ایے بیجاپورے،ڈاکٹر سمیہ باغبان مقالے پیش کریں گے۔چوتھا اجلاس ہندی اور مراٹھی مقالہ نگاروں کے لیے مخصوص ہے جس کی صدارت سرفراز احمد شیخ کریں گے۔ڈاکٹرراجندر وڑجے،ڈاکٹر آئی ۔جے۔ تنبولی،ڈاکٹر دیوی داس گائکواڑ،ڈاکٹر بھگوان آدٹ راؤ،ڈاکٹر سبھاش وردھمان شاستری مقالے پڑھیں گے۔اورمہمان خصوصی مراٹھی کے مشہور ادیب جناب ایوب نلا مندو موجود رہنگے۔
پانچواں اجلاس افسانہ خوانی پر مشتمل ہوگا جسکی صدارت نورالحسنین فرمائیں گے۔ڈاکٹر عظیم راہی،مسیح الدین ابو نبیل،ڈاکٹر ہارون رشید باغبان اور یوسف رحیم افسانے پڑھیں گے۔
چھٹواں اجلاس ریسرچ اسکالروں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ جس کی صدارت ڈاکٹر غوث احمد کریں گے۔اس اجلاس میں نور محمد برکاتی،ثمرین شفیق،چوبدار صدف،عبدالحنان،غزالہ رضوان شاہ،محمد حارث شاہ،فاروقی محمد عبدالسلام اور محمدآصف مقالے پڑھیں گے۔
اختتامی اجلاس ڈاکٹر سلیم خاں کی صدارت میں ہوگا جس میں نورالحسنین اور سید ضمیر قادری معاون‌امیر جماعتِ اسلامی مہاراشٹر مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک رہیں گے۔یکم فروری سنیچر کی شام سات بجے ڈاکٹر رؤف خیر(حیدرآباد) کی صدارت میں سوشیل ہائی اسکول میں آل انڈیا مشاعرہ ہوگا‌۔مہمان شعراڈاکٹر کلیم ضیا، اسلم غازی، جاوید ندیم(ممبئی)،طاہر گلشن آبادی،مسیح الدین ابو نبیل(حیدرآباد)، مقبول احمدمقبول( اودگیر)، خان حسنین عاقب (پوسد)،میر بیدری(بیدر)،واجد اختر صدیقی(گلبرگہ)، مومن بیجاپوری(بیجاپور)،فرید مونس (آکوٹ)،منان عظیم(دیگلور)، منور حسین(احمد نگر) اور میزبان شعرا بشیر پرواز،ارزو راجستھانی، عبدالو ہاب جمیل، شفیع الدین شفیع شطاری، ناصرالدین ناصراشرفی، عرفان کاریگر، آصف اقبال، نجم الدین انجم کلام سنائیں گے۔ خان حسنین عاقب نظامت کریں گے۔اس دوروزہ کانفرنس اور مشاعرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک رہ کر کانفرنس اور مشاعرے کو کامیاب بنانے کی گزارش صدر ادرۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر پروفیسر مقبول احمد مقبول کی ہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!