ما نو رہ ،رحمانیہ اردو پرائمری وہائی اسکول میں رنگ بھرواورخوش خطی مقابلے میں کامیاب طلبہ کا تقسیم انعامات
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) : باسم ضلع کے مانورہ شہر میں واقع رحمانیہ اردو پرائمری وہائی اسکول میں معلمہ نکہت انجم کی نگرانی میں رنگ بھرواور خوشخطی مقابلے کا انعقاد عمل میں آیا مختلف تصاویر میں رنگ بھر کے اور حروف جوڑ کر لکھنے کے اصول و ضوابط سیکھ کر طلبہ نے اپنی دلچسپی دکھائی جس میں کامیاب طلبہ کو انعامات دیے گئے جلسہ تقسیم انعامات کی صدارت رحمانیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر وحیدالدین شیخ نے کی جب کہ صدر مدرس مشرف دیشمکھ،سابق مدرس موثق دیوان مہمان خصوصی تھے ہر جماعت سے پہلا ،دوسرا، تیسرا اس طرح انعامات دیے گئے رحمانیہ اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے صدر مدرس مشرف دیشمکھ نے ان مقابلوں کی کامیاب نگرانی پر معلمہ نکہت انجم کی پذیرائی کی اور طلبہ کو مبارک باد پیش کیے ۔اس طرح کے مقابلوں میں شامل ہونے کی نصیحت کی اپنے صدارتی خطبے میں رحمانیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر وحید الدین شیخ نے اساتذہ کو کھیل کو د کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی نصیحت کی پروگرام کو کامیاب بنانے میں تمام اساتذہ کی محنت رہی۔ نظامت کے فرائض مزمل سر نے انجام دیے اظہار تشکر انیس انصاری سر نے کیا صدر کی اجازت سے پروگرام کا اختتام ہوا۔