مہاراشٹر

ممبئی لوکل ٹرینوں میں آٹومیٹک دروازے لگائے جائیں گے؛ ممبرا حادثہ کے بعد ریلوے بورڈ کا بڑا فیصلہ

ممبئی: (کاوش جمیل نیوز) : پیر کی صبح ممبئی کے قریب تھانے میں لوکل ٹرین میں حادثہ پیش آیا۔ ہجوم سے بھری لوکل ٹرین سے گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک لوکل ٹرین تھانے کے ممبرا اسٹیشن سے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس (CSMT) جا رہی تھی۔ اس حادثے کے بعد ریلوے بورڈ نے حفاظت کے حوالے سے فوری فیصلے لیے ہیں۔ ریلوے بورڈ نے 2 اہم فیصلے لیے ہیں. ممبئی کے مضافاتی ٹرین نیٹ ورک میں تمام نئی ٹرینیں جو زیر تعمیر ہیں، آٹومیٹک دروازے بند کرنے کے طریقہ کار سے لیس ہوں گی۔ جو ٹرینیں اس وقت سروس میں ہیں ان کے دروازوں کو بہتر بنایا جائے گا اور تمام لوکل ٹرینوں میں دروازے آٹومیٹک بند کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ تاہم ان فیصلوں پر عمل درآمد کی ٹائم لائن، بجٹ اور ڈیزائن کے بارے میں کوئی خاص معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
بتادیں کہ پیر کی صبح یہ واقعہ ممبرا ریلوے اسٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹرینیں تیز موڑ پر ایک دوسرے کو کراس کر رہی تھیں۔ واقعے میں ملوث افراد دو ٹرینوں کے دروازوں پر کھڑے ہوکر سفر کر رہے تھے۔ ایک ٹرین کسارا کی طرف اور دوسری چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس ممبئی کی طرف جارہی تھیں. پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو ٹرینوں کے فٹ بورڈز سے لٹکے ہوئے مسافر اور ان کے بیگ آپس میں ٹکرا گئے جب ٹرینیں مخالف سمتوں سے گزر رہی تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ کسارا جانے والی ٹرین کے گارڈ نے ریلوے حکام کو اس واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرین سے گرنے والوں کو قریبی اسپتالوں میں لے جایا گیا، جہاں چار کو مردہ قرار دے دیا گیا۔مرنے والوں کی شناخت کیتن سروج، راہول گپتا، میور شاہ اور تھانے گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کانسٹیبل وکی مکھیاڈ کے طور پر کی گئی ہے۔
ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ممبئی میں روزانہ تقریباً 75 لاکھ مسافر مضافاتی ٹرینوں سے سفر کرتے ہیں۔ سنٹرل ریلوے نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!