
مہاراشٹر
مہاراشٹراردو پترکارسنگھ کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کا انتخاب
ممبئی/اورنگ آباد: مہاراشٹر اردو پترکار سنگھ کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کا انتخاب حال ہی میں آن لائن نشست کے ذریعے عمل میں آیا ۔ مہاراشٹر اردو پترکار سنگھ کی ریاستی کمیٹی کے عہدیداران کی انتخابی نشست منعقد کی گئی تھی جس میں اتفاق رائے سے ریاستی ورکنگ کمیٹی کا انتخاب کیا گیا ۔ ریاستی صدر کے لئے جمیل احمد شیخ (اورنگ آباد)اورجنرل سیکریٹری کے لئےعبد الوہاب(ممبئی) کو منتخب کیا گیا ۔
واضح ہو کہ مہاراشٹراردو پترکار سنگھ کے قیام کا بنیادی مقصد اردو اخبارات و رسائل کے فروغ و ارتقاء کے ساتھ ساتھ اردو صحافت میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا اور اردو صحافتی میدان کو تقویت بخشنا ہے ۔ مہاراشٹر اردو پترکار سنگھ کی ہر گام کاوشیں رہیں گی کہ صحافت کی اصل ذمہ داریوں اور سماج دشمن عناصر کے خاتمے میں مدد حاصل ہوسکے اور بڑھتے ہوئے جرائم و مسائل کو جڑ سے ختم کیا جاسکے ۔ ریاست مہاراشٹر کے مختلف اضلاع کی ضلعی و تعلقہ سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ۔اردو صحافت میں دلچسپی رکھنے والے خواہشمند حضرات اور تجربہ کار افراد مہاراشٹر اردو پترکار سنگھ کا حصہ بننے کے لئے ریاستی صدر جمیل احمد شیخ 9028282166 ،ریاستی کو۔آرڈینیٹر محمد فرحان امین 8055527262 سے ان نمبرات پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔