مہاراشٹر

گیٹ وے آف انڈیا پر۲۶ جنوری کوجشنِ ہندوستان کل ہند مشاعرہ

ممبئی: (پریس ریلیز) : مہاراشٹر حکومت کے محکمہ اقلیتی ترقیات اور مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے۲۶ جنوری ۲۰۲۵ کوجشنِ ہندوستان کے عنوان سے ایک شاندار اردو مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام ممبئی کے تاریخی مقام گیٹ وے آف انڈیا پر شام ۵ بجے سے شروع ہوگا۔” جشنِ ہندوستان“ اردو زبان اور شاعری کا ایک تہوارہے، جس میں ملک بھر کے مشہور شاعر اور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس پروگرام میں شاعری، صوفی اور غزل کا خوبصورت امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ یہ پروگرام یومِ جمہوریہ کے موقع پراردو کے فن و ثقافت کا جشن منانے کی ایک منفرد کوشش ہے۔ اس پروگرام میں داخلہ بالکل مفت ہے جس محدود تعداد میں نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے، جو پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر دستیاب ہوں گی۔یہ پروگرام سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لائیو نشر کیا جائے گا، تاکہ ملک و بیرونِ ملک کے لوگ بھی اس کا لطف اٹھا سکیں۔ اس لنک کے ذریعہ یوٹیوب پر مشاعرہ لائیو دیکھا جاسکتا ہے۔
https://www.youtube.com/@maharashtraurduacademy2331/featured
پروگرام سے متعلق مزید معلومات کے لیے مہاراشٹر حکومت یا مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!