اہم خبریں

’آن لائن گیمنگ قانون 2025‘ منظور؛ ڈریم 11، جنگلی گیمز، پوکر بازی سمیت کئی بھارتی ایپس پر پابندی کا خطرہ ؛

مرکز نے کہا عوامی مفاد میں فیصلہ، ریئل منی گیمنگ اور بیٹنگ پر شکنجہ؛ خلاف ورزی کرنے والوں کو 3 سال قید یا 1 کروڑ روپے جرمانہ

نئی دہلی: (کاوش جمیل نیوز) :آن لائن گیمز میں جوا کھیلنے پر روک لگانے کے لیے مرکزی حکومت نے بدھ کو لوک سبھا میں بل پیش کیا۔ مرکزی وزیر اشوینی ویشنو نے ’آن لائن گیمنگ کا فروغ و ضابطہ بل 2025‘ پیش کیا جسے بغیر بحث کے منظوری دے دی گئی۔ آج (21 اگست) راجیہ سبھا میں بھی یہ بل پاس ہوگیا ہے، جس کے بعد اس کے قانون میں تبدیل ہونے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔
اس قانون کی وجہ سے حکومت کو بھاری محصول سے ہاتھ دھونا پڑے گا، لیکن عوامی مفاد میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے، ایسا مرکزی حکومت نے کہی ہے۔ اس بل کے ذریعے ریئل منی گیمنگ اور آن لائن بیٹنگ پر روک لگائی جائے گی۔ ان گیمز کی لت سے پیسہ اور وقت دونوں کا زبردست ضیاع ہو رہا ہے اور سیکیورٹی کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں، یہی فکر بدھ کو اجلاس میں ظاہر کی گئی۔
وزیر برائے الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اشوینی ویشنو نے یہ بل کابینہ میٹنگ میں پیش کیا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد اسے لوک سبھا اور پھر راجیہ سبھا میں رکھا گیا۔ اپوزیشن کے احتجاج اور شور شرابے کی وجہ سے بحث نہ ہوسکی اور بل کو منظوری مل گئی۔

قانون کی اہم دفعات:
اگر کوئی شخص آن لائن منی گیمنگ سروس فراہم کرتا ہے تو اس پر تین سال تک قید یا ایک کروڑ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔
گیمز سے متعلق اشتہارات پر بھی پابندی ہوگی۔ اس کی خلاف ورزی پر دو سال قید یا 50 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

کن بھارتی ایپس پر اثر پڑے گا؟
ویچر کیپٹل فرم Lumikai کے مطابق 2029 تک اس طرح کے گیمز کی بھارتی مارکیٹ 3.6 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
ڈریم 11 (Dream11): بھارتی کرکٹ کھلاڑیوں اور سیلیبریٹیز کی تشہیر کی وجہ سے یہ ایپ بہت مشہور ہوا۔ کرکٹ، کبڈی اور دیگر کھیلوں کی فینٹسی ٹیم یہاں بنائی جاتی ہے۔ اس کا مارکیٹ ویلیو 8 ارب ڈالر ہے۔ آئی پی ایل کی وجہ سے اسے بے حد مقبولیت ملی۔
موبائل پریمیئر لیگ (MPL): ایک اور فینٹسی اسپورٹس ایپ جس کا مارکیٹ ویلیو 2.5 ارب ڈالر ہے۔

دیگر ایپس:
مائی 11 سرکل (My11Circle)
ہاؤزیٹ (Howzat)
ایس جی 11 فینٹسی (SG11 Fantasy)
ونزو (WinZO)
گیمز 24×7 (Games24x7)
جنگلی گیمز (Junglee Games – رمی اور پوکر)
پوکر بازی (PokerBaazi)
گیمز کرافٹ (GamesKraft)
نزارا ٹیکنالوجیز (Nazara Technologies)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!