اہم خبریں

انتخابی کمیشن سے دو دو ہاتھ کے موڈ میں راہل گاندھی؟ ویب سائٹ اور موبائل نمبر کیا جاری

نئی دہلی: (کاوش جمیل نیوز) :کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے انتخابی کمیشن کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ ووٹ چوری کا الزام لگاتے ہوئے راہل گاندھی گزشتہ کچھ دنوں سے انتخابی کمیشن پر مسلسل حملہ کر رہے ہیں۔ اب اسی سلسلے میں انہوں نے ایک ویب سائٹ شروع کی ہے اور مسڈ کال کے لیے ایک موبائل نمبر جاری کیا ہے۔
راہل گاندھی نے اپنے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر لکھا: "ووٹ چوری ‘ایک شخص، ایک ووٹ’ کے بنیادی جمہوری اصول پر حملہ ہے۔ آزاد اور شفاف انتخابات کے لیے صاف ستھری ووٹر لسٹ لازمی ہے۔ انتخابی کمیشن سے ہماری مانگ صاف ہے — شفافیت دکھائیں اور ڈیجیٹل ووٹر لسٹ عوامی کریں، تاکہ عوام اور سیاسی جماعتیں اس کا خود آڈٹ کر سکیں۔” انہوں نے مزید کہا: "آپ بھی ہمارے ساتھ جڑ کر اس مانگ کی حمایت کریں — http://votechori.in/ecdemand پر جائیں یا 9650003420 پر مسڈ کال دیں۔ یہ لڑائی جمہوریت کی حفاظت کی ہے۔”
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی اور انتخابی کمیشن کے درمیان ملی بھگت کے ذریعے انتخابات میں "بڑے پیمانے پر مجرمانہ دھوکہ دہی” ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ کرناٹک کے مہادیوپورا اسمبلی حلقے میں ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ جعلی، ’ڈپلیکیٹ‘ یا ’بلک ووٹر‘ پائے گئے، جن کے پتے جعلی تھے اور جن نئے ووٹروں نے فارم 6 کا غلط استعمال کیا۔
راہل گاندھی کے الزامات پر انتخابی کمیشن نے بھی جوابی حملہ کیا ہے۔ کمیشن نے لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی سے کہا ہے کہ یا تو وہ اپنے دعووں کے حق میں حلف نامے پر دستخط کریں یا پھر "جھوٹے” الزامات لگانے کے لیے قوم سے معافی مانگیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!