
اورنگ آباد میں بڑا حادثہ، سدھارتھ گارڈن میں داخلی دروازے کی دیوارگرنے سے دو خواتین کی موقع پر ہی موت ؛ پانچ زخمی
اورنگ آباد: (کاوش جمیل نیوز) :شہر کے میونسپل کارپوریشن کا مشہور سدھارتھ گارڈن میں داخلی دروازے کی دیوار گرنے سے دو خواتین کی موت ہو گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ دونوں خواتین پارک کی ملازم تھیں۔ جبکہ 5 دیگر شدید زخمی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، مرنے والی خواتین کے نام سواتی کھیرناتھ، (عمر 35 ساکن رانجن گاوں، ملگاؤں، لاسلگاؤں، ریکھا گائیکواڑ، عمر 38، سوبھاگیہ چوک، این 11، ہڈکو میں رہنے والی) ہیں۔
اورنگ آباد شہر میں شام ساڑھے 6 بجے ایک زوردار طوفان آیا اور موسلا دھار بارش ہوئی۔ سدھارتھ گارڈن کے داخلی دروازے کا کچھ اوپری حصہ گر کر شہریوں پر گرا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس داخلی دروازے کی چند سال قبل تزئین و آرائش کی گئی تھی اور سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ حصہ کیسے گرا؟
دریں اثنا، سدھارتھ گارڈن کے داخلی دروازے کی تزئین و آرائش کا کام کچھ سال پہلے کیا گیا تھا۔ تاہم اب یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اس کا کچھ حصہ اتنی جلدی کیسے گر گیا۔ اس واقعے میں 2 خواتین کی موت اور 5 دیگر زخمی ہو گئے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا میونسپل انتظامیہ اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔