مہاراشٹر
اورنگ آباد: کالا گنپتی علاقے میں تیز رفتار کار نے چھ لوگوں کو ماری ٹکر؛ ایک کی موت باقی شدید زخمی

اورنگ آباد: شہر کے کالا گنپتی علاقے میں صبح تقریباً 9.15 بجے ایک کار نے چھ لوگوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں ایک 70 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت گناجی لکشمن شیوالے کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے۔
اس تیز رفتار کار نے کئی لوگوں کو ٹکر مار دی جس سے کہرام مچ گیا۔ پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ کالا گنپتی علاقے میں آنے والے عقیدت مندوں کو ٹکر مارنے والا کون تھا۔ اس حادثے کے بعد شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ کار نمبر ایم ایچ 20 ایچ ایچ 0746 سڈکو بس اسٹینڈ سے کالا گنپتی جارہی تھی کہ ڈرائیور نے چھ افراد کو ٹکر مار دی۔ دو شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ کار سڈکو علاقے کی ہو گی۔