
بلڈھانہ ضلع کے سابق ایم ایل اے و کانگریس سینئر لیڈر دلیپ کمار سانندا، 12 جون کو این سی پی (اجیت پوارگروپ) میں ہونگے شامل ؛ کانگریس کے لئے بڑا دھچکا
بلڈھانہ : (کاوش جمیل نیوز) :لوک سبھا انتخابات میں مہاویکاس اگھاڑی نے ریاست میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی، مہایوتی کے کئی تجربہ کار امیدواروں کو شکست ہوئی تھی، لیکن اس کے بعد کے اسمبلی انتخابات میں مہایوتی نے زبردست واپسی کی، جب کہ مہایوتی امیدواروں نے زیادہ سے زیادہ 232 حلقوں میں کامیابی حاصل کی، مہایوتی کو صرف 50 سیٹوں پر ہی قناعت کرنا پڑی۔ اسمبلی میں شکست کے بعد مہاوکاس اگھاڑی کے کئی سینئر لیڈروں کے مہایوتی میں شامل ہونے کی تصویر ہے.
ادھر کانگریس کو اب بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کانگریس لیڈر اپنے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ نیشنلسٹ پارٹی (این سی پی) اجیت پوار گروپ میں شامل ہوں گے۔ کانگریس لیڈر اور سابق ایم ایل اے دلیپ کمار سانندا نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے اور پارٹی کو اپنی بنیادی رکنیت کا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔ سانندا 12 جون کو این سی پی میں شامل ہوں گے۔ یہ پارٹی انٹری نائب وزیر اعلی اجیت پوار کی موجودگی میں ہوگی۔
پچھلے تین مہینوں میں کانگریس پارٹی کے کئی بڑے لیڈر اس ضلع سے مہایوتی کی پارٹیوں میں شامل ہوئے ہیں۔ ضلع میں کانگریس کے کئی لیڈر بی جے پی اور شیوسینا میں شامل ہو چکے ہیں۔ دریں اثناء بلڈھانہ ضلع میں کانگریس کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے، کھامگاؤں اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے سابق ایم ایل اے دلیپ کمار سانندا نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے، وہ جلد ہی این سی پی اجیت پوار گروپ میں شامل ہوجائیں گے۔ جو معلومات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق سانندا 12 جون کو اپنے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ این سی پی اجیت پوار گروپ میں شامل ہوں گے، یہ انٹری اجیت پوار کی موجودگی میں ہوگی۔ سانندا نے پارٹی کو بنیادی رکنیت سے استعفیٰ بھیج دیا ہے۔ اب وہ 12 جون کو کھامگاؤں میں اجیت پوار کی موجودگی میں نیشنلسٹ میں شامل ہوں گے۔ سانندا نے کھامگاؤں اسمبلی حلقہ سے مسلسل 15 سال تک ایم ایل اے کی حیثیت سے نمائندگی کی ہے.