مہاراشٹر

بلڈھانہ: روویفا تسلیم محمد طارق کی اسکالر شپ امتحان میں کامیابی

چکھلی ضلع بلڈانہ۔ 19 جولائی : (بذریعہ ذوالقرنین احمد) : مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل، پونے کے زیر اہتمام فروری 2025 میں منعقد ہونے والے اسکالر شپ امتحان کا نتیجہ حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔ اس امتحان میں بلڈا نہ ضلع کے سینکڑوں طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے، لیکن مہرا خورد سے تعلق رکھنے والی روویفا تسلیم محمد طارق نے اپنی شاندار کار کردگی سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے۔ ضلع پر شد اردو پرائمری اسکول مہر ا خورد تعلقہ چکھلی ضلع بلڈانہ کی طالبہ روویفا تسلیم نے بلڈا نہ ضلع میں نویں اور اردو میڈیم سے پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔ مہرہ خورد جیسے چھوٹے سے گاؤں میں بنیادی سہولیات کی کمی کے با وجود، صرف اپنی ذہانت اور محنت کے بل پر روویفا تسلیم نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی دلچسپی رکھنے والی رو ویفا تسلیم کی اس کامیابی پر اسکول کے صدر مدرس ، اساتذہ اور گاؤں کے باشندوں نے دلی مبارکباد د پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!