سرکاری ملازمین کا احتجاج کامیاب ، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی شرکت

ممبئی: ( کاوش جمیل نیوز) : ریاستی حکومت کی سرکاری ملازمین کے خلاف جاری مختلف پالیسیوں کے خلاف ریاست گیر سطح پر سرکاری ملازمین و اساتذہ تنظیم سمنوے سمیتی کی جانب سے 9 جولائی بروز بدھ کو مختلف مسائل کی یکسوئی کے لیے ہر ضلع کلیکٹر آفس پر مورچہ اس تحریک کا اعلان کیا گیا تھا جس میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 بھی شامل تھی۔ تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے بتایا کہ تنظیم کی جانب جانب سے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کو مطالباتی لیٹر میں مطالبہ کیا گیا کہ،15 مارچ 2024 کے سنچ مانیتا جی آر کو منسوخ یا جائے، 14 اکتوبر 2024 کے حکومتی فیصلے کے مطابق پرائیویٹ پرائمری، سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اسکولوں اور یونٹس کو گرانٹ کی فوری فراہمی کی جائے۔ سکشن سیوک اسکیم کو منسوخ کیا جائے یا مدت کو کم کیا جائے۔ تمام سرکاری ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم نافذ کی جائے،مرکزی حکومت کے ملازمین کی طرح۔ یکم جنوری 2025 سے مہنگائی الاؤنس میں 2 فیصد اضافہ منظور کیا جائے، 10:20:30 اسکیم کے فوائد تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین پر لاگو کیے جائیں۔ ٹیچر بھرتی فیز ٹو میں بقایا آسامیوں اوپن کیٹیگری میں کنورٹ کیا جائے و دیگر مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر بلڈھانہ ضلع سکریٹری محسن شیخ ، رفیق دیشمکھ ، عمران خان و دیگر اراکین تنظیم موجود تھے ۔