تعلیم و روزگار

سپریم کورٹ ٹی ای ٹی فیصلہ، گرانٹ و ٹیچر بھرتی پر وزیر تعلیم سے اردو شکشک سنگھ کی ہنگامی ملاقات

مالیگاؤں (نامہ نگار) :2 ستمبر 2025 کو اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے بانی و سرکردہ رہنما ساجد نثار احمد اور ریاستی نائب صدر الطاف احمد نے وزیر تعلیم داداجی بھوسے سے خصوصی و ہنگامی ملاقات کی۔ اس موقع پر تنظیم نے اساتذہ کے سلگتے مسائل سامنے رکھے اور فوری کارروائی کا پرزور مطالبہ کیا،20%، 40% اور 60% گرانٹ والے اسکولوں کے گرانٹ آرڈرز فوری جاری کیے جائیں،سپریم کورٹ کے ٹی ای ٹی فیصلے پر اساتذہ کے تذبذب کا شکار ہیں ،اساتذہ کی سہولت والا حکومتی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔سکشن سیوک یوجنا کی معیاد میں توسیع اور تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔15 مارچ سنچ مانیتا جی رد، طلبہ آدھار لنک کی دشواریوں کو فوری حل کیا جائے۔8 ستمبر کو عید میلادالنبی ﷺ پر سرکاری چھٹی کا اعلان کیا جائے۔تمام اساتذہ کو جونی پینشن اسکیم میں شامل کیا جائے۔گیارہویں کے آف لائن داخلے اور ٹیچر بھرتی فیز ٹو (اردو کنورٹیڈ راؤنڈ) کو جلد شروع کیا جائے۔اردو میڈیم کی تمام خالی اسامیاں پر تقرریاں کی جائیں۔شکشکن سیوک یوجنا کو منسوخ یا ایک سال تک محدود کیا جائے۔اردو اساتذہ کی بیرون ضلع تبادلوں میں پسماندہ طبقات کی جگہ اوپن کیٹگری کنورٹ کی جائے۔
وزیر تعلیم کا فوری ایکشن
تنظیم کے تمام مطالبات بغور سننے کے بعد وزیر تعلیم داداجی بھوسے نے موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو فون کرکے فوری احکامات صادر کیے۔اس ہنگامی ملاقات کے بعد اساتذہ برادری میں نئی امید اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!