ضلع باغپت کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ ( ٹانڈہ)میں تحفظ دین ختم نبوت میڈیاکے زیر اہتمام ختم نبوت کوئز کا انعقاد؛عقیدۂ ختم نبوت کا پیغام عام کرنا ہی ہمارا اوّلین مقصد،تحفظ دین ختم نبوت میڈیا عقائدپرمحنت کر رہا ہے{ مولانا محمد الیاس قاسمی}

تفصیلات کے مطابق مؤرخہ 17 جولائی بروز جمعرات صبح گیارہ بجے ضلع باغپت کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ ( ٹانڈہ)میں تحفظ دین ختم نبوت میڈیا کے ڈائریکٹر قاری ضیاء الرحمن فاروقی کی نگرانی میں چلنے ختم نبوت کوئر کے سلسلے کا آغاز ہوا، گزشتہ کئی سالوں سے ختم نبوت کوئز کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے، جس میں ابھی تک الحمدللہ تین لاکھ سے زائد طلباء وطالبات شرکت کر چکے ہیں، اس سلسہ کو مزید منظم اور مضبوط کرنے کی غرض سے ضلع باغپت میں ختم نبوت کوئز کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے، جو 50سوال جواب بر مشتمل ہے باغپت ضلع میں واقع ٹانڈہ گاؤں کی قدیم مشہور و معروف درسگاہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ ساکن ٹانڈہ میں تحفظ دین ختمِ نبوت کے صوبائی صدر مولانا سہیل اختر رحیمی کی درخواست پر ختم نبوت کوئز کے مرحلۂ اول کا آغاز کیا گیا جس میں ادارے کے طلباء وطالبات کو کتا بچے تقسیم کئے گئے نیز ختم نبوت کوئز کے اغراض و مقاصد سے طلباء وطالبات کو آگاہ کیا گیا ادارے کے مہتمم مولانا محمد الیاس قاسمی نے ختم نبوت کوئز کے متعلق طلبہ و طالبات کو تفصیلی خطاب کرتےہوئےکہا کہ ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر ایمان کی تکمیل نہیں ہو سکتی،ہمیں اگر ایمان مکمل رکھنا ہے تو ختم نبوت پر ایمان رکھنا ہی ہوگا کیونکہ آقائےنامدار سرکار دو عالم ﷺ آخری نبی ہیں اور آپ کا لایا ہوا دین آخری دین ہے اور اب اسی دین پر ہمیشہ قائم رہنا ہے اسی لئے ختم نبوت کے پیغام کو ہر حال میں عام کرنا ہے تاکہ کم علم والے مسلم نوجوان آئے دن ابھر نےوالے فتنوں سے اپنا ایمان محفوظ رکھ سکیں اور ہمارا مقصد ہی اپنے نوجوانوں کے ایمان کی سلامتی کو یقینی بنانا ہےچنانچہ اس سلسلے میں ادارہ تحفظ دین ختم نبوت میڈیا جس نہج پر اپنی خدمات پیش کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے اور قوم کے بچوں کے لئے بے انتہا مفید ہے یاد رہے کہ یہ باغپت ضلع میں ختم نبوت کوئز کا سلسلہ اس ادارے کے اندر پہلی مرتبہ منعقد ہوا ہے ۔ باغپت برانچ کے تمام ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں ۔اس موقع پر ادارے کے ذمہ دار مولانا محمد الیاس قاسمی ۔ ادارے کے اساتذۂ اکرام اور باغپت ضلع میں تحفظ ِدین ختمِ نبوت کے دفتر کے خادم قاری محمد قتادہ سلمہ موجود رہے عنقریب ہی ختم نبوت کوئز کی امتحانی نشست منعقد کی جائے گی۔