مہاراشٹر

فرض عبادات کے بعد معاشرہ میں سب سے بڑا کام مسلمانوں میں اتحاد پید کرنا ہے۔مولانا عبد الجلیل تابش ملّی ؛ سیرت النبیﷺ لیکچر سیریز کا تاریخی سلسلہ، وحدت اسلامی اکولہ اکائی کا تاریخی انعقاد

اکوله :2/ستمبر ( ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :وحدت اسلامی ہند، اکولہ یونٹ ہر سال ماہ عظمت رسالت / ربیع الاول کی نسبت سے سیرت النبی ﷺ لیکچر سیریز کا انعقاد کرتی ہے۔ یہ تاریخی سلسلہ پچھلے سات سالوں سے چلا آرہا ہے جس میں سیرت النبیﷺ کے مختلف گوشوں اور پیارے نبیﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو عوام الناس میں عام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ آپﷺ کی محبت، اطاعت اور اتباع کو پروان چڑھایا جا سکے۔اسی سلسلے میں بروز پیریکم ستمبر کو بعد نماز عشاء مسجد مومن پورہ میں خطاب عام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی ابتداء مولوی عدنان کی تلاوت سے کی گئی۔ اس کے بعد نعت شریف کا نذرانہ اظہار راشد نے پیش کیا ۔ افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے ناظم مقامی شہزاد احمد خان نے کہا کہ اللہ کا عظیم احسان ہے کہ اس نے ہمیں ربیع الاول کے مہینے میں حضور پاکﷺ کے تذکرے کا موقع عنایت فرمایا۔ کیونکہ نبی کریمﷺ کی زندگی میں ہمارے لیے بہترین اسوہ ہے۔ آج کا دور فتنوں کا دور ہے اِس لئے آج سیرت نبوی کو سمجھنا نہایت ضروری ہے۔ اسی لیے سیرت سیریز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر مولانا عبدالجلیل تابش ملی صاحب نائب صدر جمعیت العلماء ہند مراٹھواڑاہ، مولانا اسماعیل قاسمی لاتور، مولانا طاہر مظاہری، عبدالمجید ، محمد سعید بطور مہمان خصوصی موجود رہے۔مسلم معاشرے کی تعمیر تعلیمات نبوی ﷺ کی روشنی میں عنوان کے تحت مولانا تابش ملی ( نائب صدر جمعیت العلماء ہند مراٹھواڑہ نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ تمام انسانوں کے لیے ہمارے نبیؐ کا اسوہ نمونہ ہے۔ ہمارے نبی کی آمد کے وقت معاشرے کی کیا حالت تھی۔ انسانوں کا ملکر زندگی گزارنا معاشرہ کہلاتا ہے۔ معاشرے کی تعمیر اور اصلاح معاشرے کے لیے ضروری ہے عقیدہ کی اصلاح ضروری ہے۔ انسان پہلے اللہ اور رسول کا ہو جائے پھر معاشرے کی تعمیر صحیح راستے پر ہو سکتی ہے۔ فرض عبادت کے بعد مسلمانوں میں اتحاد پیدا کرنا سب سے اہم کام ہے۔ آج خاندان، گھر تباہ ہور ہے ہیں اسکی فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ معاشرہ افراد سے سے مل کر بنتا ہے اور سب سے بڑی طاقت ایک حسین معاشرے کی تشکیل ہے۔ آپﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے پاس موجود ہے۔آپﷺ کی روشن تعلیمات کو ہر خاص و عام تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم بھی آپﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں شامل کرے اور معاشرے میں بھی عام کرنے کی کوشش کریں تاکہ ایک پاکیزہ معاشرے کی تعمیر کی جاسکے۔ منتظمین کی طرف سے یہ اعلان کیا گیاکہ یہ سیرت النبی ﷺ لیکچر سیریز ائندہ مزید تین ہفتوں پر مشتمل رہیں گی۔ جس میں وحدت اسلامی کے کل ہند امیر محترم ضیاء الدین صدیقی کے علاوہ دیگر علمی شخصیات بھی عوام الناس سے خطاب فرمائیں گے۔ تمام اہلیان اکولہ سے گزارش ہے کہ اپنی خواتین کے ساتھ ان پروگراموں میں شرکت فرماکر ملی بیداری کا ثبوت دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!