مہاراشٹر

ممبئی میں عید میلاد النبی (ص) کا جلوس 8ستمبر کونکالنے کا فیصلہ ؛آل انڈیا خلافت کمیٹی کے زیراہتمام علمائے کرام،سیاسی اورسماجی تنظیموں کے ایک مشاورتی جلسہ میں ہوا فیصلہ

ممبئی: 22اگست(یواین آئی) :ممبئی میں امسال عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا جلوس ۸ ستمبر کونکالنے کا فیصلہ آل انڈیا خلافت کمیٹی کے زیر اہتمام علمائے کرام،سیاسی اور سماجی تنظیموں کے ایک مشاورتی جلسہ میں کیاگیا۔
گزشتہ شب میلاد النبی ص کے تعلق سے آل انڈیا خلافت کمیٹی کی جانب سے خلافت ہاؤس میں ایک مشاورتی میٹنگ بلائی گئی تھی،جو حضرت معین اشرف کی صدارت میں منعقد کیاگیا،واضح رہے کہ امسال بھی گنیش وسرجن اور جلوس کی تاریخ ایک ہی دن واقع ہورہی ہے ،اس لیے مسلم رہنماؤں اور علمائے کرام نے پولیس کمشنر دیوان بھارتی سے ملاقات کی اور خلافت کمیٹی کے چیئرمین سرفرازآرزو نے مشاورت اجلاس طلب کیا۔
اتوار کو جلوس ممکن نہیں ہوگاکیونکہ سنیچر کی صبح تک گنپتی وسرجن کا سلسلہ جاری رہتا ہے،اس لیے اتفاق رائے سے پیر کو جلوس نکالنے کافیصلہ کیاگیا۔اس کی وجہ سے سڑک پر اسٹیک بنانے ،سجاوٹ اور دیگر انتظامات کیلئے موقع نہیں ملتا ہے۔پچھلےسال بھی یہی صورتحال پیش آئی تھی اور گنپتی کے بعد جلوس عید میلاد النبی نکالنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ مولانا سید معین الدین اشرف عرف معین میاں کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ میں اتفاق رائے سے پیر 8 ستمبرکو جلوس نکالا جائے اور یہ مثبت پیغام عام ہو ۔
عید میلاد النبی 29واں چاند نظر آنے پر 5ستمبر کو واقع ہوگی ،ورنہ 6 ستمبر کو منائی جائے گی۔لیکن اس روز گنپتی وسرجن ہے اور یہ سلسلہ اتوار کی صبح سویرے تک جاری رہیگا۔،8رستمبر کا فیصلہ کسی دانشمندی اور حکمت عملی کی بنا پر کیا گیا ہے تاکہ ٹکراؤ کا ماحول پیدا نہ ہو۔مذکورہ جلسہ میں سابق وزیر عارف نسیم خان،ایم ایل اے امین پٹیل ،سابق ایم ایل اے وارث پٹھان،ذیشان صدیقی،ایم ایل اے جمستار،نظام الدین راعین ،سہیل کھنڈوانی مولانا خلیل الرحمن نوری ،مولانا عبدالجبار اور دیگر شخصیات نے خیالات کا اظہار کیا ۔
یواین آئی/ اے اے اے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!