مہاراشٹر

مہاراشٹر: پرائیویٹ سیکٹر میں اب 10 گھنٹے کی شفٹ! حکومت نے قانون میں ترمیم کو دی منظوری

ممبئی: (کاوش جمیل نیوز) :مہاراشٹر کی کابینہ نے ایک ایسا فیصلہ لیا ہے جس کا اثر لاکھوں پرائیویٹ ملازمین پر پڑے گا۔ حکومت نے ورکنگ آورز بڑھا کر نو کے بجائے دس گھنٹے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد نئی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا، روزگار کے مواقع بڑھانا اور مزدوروں کے حقوق کو مزید مضبوط بنانا بتایا جا رہا ہے۔
اب ریاست کے پرائیویٹ اداروں میں شفٹ کی حد بڑھا دی گئی ہے۔ پہلے جہاں ملازمین نو گھنٹے تک کام کرتے تھے، وہیں اب یہ مدت 10 سے 12 گھنٹے تک جا سکتی ہے۔ چھ گھنٹے کے بعد لازمی وقفہ دیا جائے گا جبکہ اوور ٹائم کے بدلے ڈبل پیمنٹ کی بھی ضمانت دی گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ سہ ماہی اوور ٹائم کی حد 115 گھنٹے سے بڑھا کر 144 گھنٹے کر دی گئی ہے۔
یہ ترمیم صرف ان اداروں پر لاگو ہوگی جہاں 20 یا اس سے زیادہ ورکرز کام کرتے ہیں۔ 20 سے کم ورکرز رکھنے والے اداروں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، بس حکومت کو مطلع کرنا لازمی ہوگا۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اس قدم سے “ایز آف ڈوئنگ بزنس” کو تقویت ملے گی، ریاست میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کرناٹک، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش اور تریپورہ میں یہ قانون پہلے ہی نافذ ہو چکا ہے اور اب مہاراشٹر بھی ان ریاستوں کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔
یہ فیصلہ بلاشبہ مزدور طبقے کے لیے ایک بڑا بدلاؤ ہے، جہاں زیادہ کام کے ساتھ ساتھ بہتر معاوضے اور روزگار کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!