
ناندیڑ کی ایس آر ٹی مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں عربی پڑھا نے کی تجویز؛ مولانا ایوب قاسمی نے شہر کے انڈر گریجویٹ سے استفادہ کرنے کی اپیل کی
ممبئی: ناندیڑ،5 جون ( یواین آئی) :ناندیڑ شہر میں واقع ۵۰۰ ایکڑ کی اراضی پر تعمیر شدہ ایس آر ٹی مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے شعبہ غیر ملکی زبان (فورين لینگویج ڈیپارٹمنٹ) دیگر غیر ملکی زبانوں کے ساتھ ساتھ عربی زبان کی ڈگری/ ڈپلومہ لیول کی تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہاں کے باشندوں کو خلیج و دیگر عرب ممالک میں ملازمت ملنے یا وطن عزیز میں ہی مترجم یا معلم کی ملازمت ملنا آسان ہو جائے۔ اس ضمن میں ایک وفد نے مولانا ایوب قاسمی کی سربراہی میں وائس چانسلر ڈاکٹر منوہر چاسکرسے ملاقات کی جس میں اور ماہر تعلیم سلیم الوارے بھی شامل تھے۔اور انہوں نے یہ تجویز پیش کی۔ یونیورسٹی کے غیر ملکی شعبہ کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر دلیپ چوان سے تفصیلی گفتگو کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
وا ضح ہوکہ فورين لنگویج ڈیپارٹمنٹ جاپانی، فرینچ، رشين لینگویج و دیگر اہم زبانوں کی تعلیم دے رہا ہے ساتھ ہی ساتھ وہ عربی زبان کی تعلیم بھی شروع کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں اس سے قبل بھی ایک کوشش کی جا چکی ہے۔
یواین آئی/ اے اے اے