کارنجہ تعلقہ میں اردو پڑھنے کی مہم 3.0 کی تربیت کامیابی سے مکمل ہوئی

کارنجہ: (بذریعہ ای میل) :کارنجہ تعلقہ میں اردو مطالعہ مہم 3.0 کے تحت تعلقہ سطح کی تربیت 28 اور 29 اگست کو جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی۔ ضلع پریشد، نگر پریشد اور تعلقہ کے پرائیویٹ اسکولوں کے تمام اساتذہ نے مرحلہ وار اس دو روزہ ٹریننگ میں حصہ لیا۔
یہ تربیت گروپ ایجوکیشن آفیسر شریکانت مانے صاحب کی رہنمائی میں منعقد کی گئی۔ تعلقہ ریڈنگ ایمبیسیڈر ریاض سر، ارشاد سر اور سید صدرالدین سر نے سیشن کو موثر انداز میں چلایا، جبکہ ڈسٹرکٹ ریڈنگ ایمبیسیڈر عاطف احمد سر نے اپنے موثر انداز سے پروگرام کو کامیاب بنانے میں گراں قدر کردار ادا کیا۔
ہیپی کِڈس اسکول کے بانی انیس انصاری سر نے پریہ درشنی کانونٹ ہیپی کڈز انگلش اسکول میں منعقدہ اس تربیت کے لیے ضروری سہولیات فراہم کیں۔ منوج دیشمکھ سر اور اوگلے سر نے بھی مسلسل براہ راست مدد فراہم کی۔ اساتذہ نے مختلف سرگرمیوں اور مشقوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ بالآخر افسران کی رہنمائی، ماہر گائیڈ کی محنت اور منتظمین کے تعاون کی وجہ سے ٹریننگ انتہائی کامیابی سے مکمل ہوئی۔
اردو ریڈنگ کی یہ تربیت(ٹریننگ) پنچایت سمیتی کارنجہ لاڈ اور DIET (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ واشم) نے کروائی تھی۔ اسی طرح، یہ مہاراشٹر کے ہر ضلع اور تعلقہ میں یہ منعقد کیا گیا تھا. اس کا مقصد یہ ہے کہ پرائمری سطح پر ہر طالب علم کو پہلی زبان (مادری زبان) میں پڑھنے لکھنے کے قابل ہونا چاہیے اور اس کے پاس بنیادی عدد کا علم ہونا چاہیے۔ یہ اردو پڑھنے کی مہم NEP 2020 (قومی تعلیمی پالیسی 2020) سے متاثر ہے۔ اور یہ ٹریننگ مہاراشٹر حکومت کے 22 نومبر 2023 کے GR کے مطابق منعقد کی گئی ہے۔ یہ اردو ٹریننگ پورے مہاراشٹر میں DIET پونے، RAAH انسٹی ٹیوٹ اور UNICEF کے اشتراکی طعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
چونکہ حکومت اور اساتذہ کی یہ تمام کاوشیں طلبہ کے لیے ہیں اس لیے امید ہے کہ طلبہ اس سے ضرور مستفید ہوں گے۔ توجہ کا مرکز طالب علم ہی ہے۔