گرانٹ کے لیے آزاد میدان میں ہزاروں اساتذہ کو حکومت کا تیقن، 18 جولائی تک فنڈ کی تقسیم کا حکم نامہ جاری کیا جائے گا

ممبئی : (کاوش جمیل نیوز) : مہاراشٹر بھر کے نان گرانٹ اساتذہ، 20 فیصد زائد گرانٹ کی حصولیابی کیلئے شکشک سمنوے سنگھ کی قیادت میں آزاد میدان میں گزشتہ کئی دنوں سے دھرنا کررہے ہیں، اور اس دھرنے میں شدت پیدا کرنے کیلئے اساتذہ نے 8 اور 9 جولائی کو ریاست گیر اسکول بند کا اعلان کرتے ہوئے آزاد میدان میں دھرنا جاری رکھا یہاں مہاراشٹر بھر سے تقریبا پندرہ ہزار اساتذہ کرام نے اپنی شرکت درج کرائی نیز اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138کے ہر ضلع سے اراکین نے دھرنے میں شرکت کی ۔اس موقع پر مہاراشٹر کے قدآور لیڈران نے اساتذہ کے احتجاج کو حمایت دی ۔ ان میں شرد پوار، ادھو ٹھاکرے ، سپریہ سولے، روہت پوار ، ادتیہ ٹھاکرے سمیت شکشک ایم ایل ای و گریجویٹ ایم ایل اے موجود تھے۔ وزیراعلی دیویندر فڈنویس کے ساتھ شکشک سمنوے سنگھ ، تمام آمدار کی میٹنگ کے بعد وزیر گریش مہاجن ازاد میدان میں پہنچ کر اعلان کیا کہ، 14 اکتوبر 2024 کا جی آر جاری کیا گیا تھا ،اس کے لیے حکومت کی جانب سے مالی تعاون ، فنڈ منظور کیا گیا ہے ، 20 فیصد گرانٹ منظور کی گئی ہے ۔ جس کے لیے باقاعدہ طور پر حکمنامہ اجلاس ختم ہونے کے دوسرے روز 18 جولائی کوجاری کیا جائے گا ۔آج دھرنے کے وقت اس اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کو مطالباتی لیٹر بھی دیا گیا ۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے اراکین ہر ضلع سے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بلڈھانہ ضلع سکریٹری محسن خان کے ساتھ بڑی تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی، شکشک سمنوے سنگھ کی جانب سے کوشش جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے