مہاراشٹر

گنگاپور میں دل دہلا دینے والا حادثہ؛ چھت پر کھیلتی مسیرہ بجلی کی تار کی نذر، معصوم مسیرہ کی 27 دنوں کی زندگی سے جدوجہد ناکام ؛ پڑھیں تفصیلی رپورٹ

"نانا کے گھر پروگرام میں آئی 11 سالہ بچی کھیلتے ہوئے چھت پر گئی، ہائی ٹینشن بجلی کی تار سے جھلس کر دم توڑ دیا؛ گاؤں بھر میں غم کی لہر"

اورنگ آباد: (کاوش جمیل نیوز) :گنگاپور شہر میں ایک المناک حادثہ پیش آیا جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔ ایک 11 سالہ معصوم بچی مسیرہ اسحاق شیخ (رہائشی اویناش کالونی، والوج) اپنے نانا کے گھر پروگرام کے موقع پر آئی تھی۔ کھیلتے کھیلتے وہ چھت پر گئی جہاں سے ہائی ٹینشن بجلی کی لائن گزرتی تھی۔ لاعلمی میں بجلی کے تار کو چھوتے ہی مسیرہ کو کرنٹ لگا اور وہ بری طرح جھلس گئی۔
فوراً اہل خانہ نے لکڑی کی سیڑھی کی مدد سے بچی کو الگ کر کے پہلے گنگاپور کے ذیلی اسپتال اور بعد میں گھاٹی اسپتال، اورنگ آباد منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مسیرہ 70 فیصد جھلس گئی تھی۔ اس معصوم کلی نے پورے 27 دن موت و زندگی کی جنگ لڑی، لیکن بدھ 27 تاریخ کی شام علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔
مسیرہ کی المناک موت سے پورا خاندان غم کے سمندر میں ڈوب گیا ہے۔ اسپتال میں اہل خانہ نے زار و قطار روتے ہوئے آسمان سر پر اٹھا لیا۔ گاؤں بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس سلسلے میں گنگاپور پولیس تھانے میں اچانک موت (Accidental Death) کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!