تعلیم و روزگار

گیارہویں آن لائن داخلوں کا عمل شروع، پہلی فہرست کا کب ہوگا اعلان ؟ براہ راست داخلے کب ہونگے شروع ؛ جاننے کے لئے پڑھیں تفصیلی رپورٹ

ممبئی: (کاوش جمیل نیوز) :سال 26-2025 کے لئے ریاست میں مرکزی آن لائن سسٹم کے ذریعے گیارہویں جماعت کے لیے ہائر سیکنڈری اسکولوں میں داخلے لاگو کیے جا رہے ہیں۔ پی ڈی نے بتایا کہ آج کی آخری تاریخ تک کل 12 لاکھ 71 ہزار 295 طلباء نے اس عمل میں رجسٹریشن کرایا ہے۔ اس طرح کی معلومات ڈائرکٹر (ثانوی اور اعلیٰ ثانوی) ڈاکٹر شریرام پنجھاڑے نے دی ہے.
اس عمل کے لیے پہلے راؤنڈ میں ریاست کے 9,435 جونیئر کالجز/ ہائیر سیکنڈری اسکولوں کو رجسٹر کیا گیا ہے۔ اس میں طلبہ کے داخلے کی کل گنجائش 21,23,040 ہے جس میں سے کیپ راؤنڈ کے لیے داخلے کی گنجائش 18,97,526 اور کوٹہ میں داخلے کی گنجائش 2,25,514 ہے۔ اس کے لیے طلبہ کی رجسٹریشن ویب سائٹ https://mahafyjcadmissions.in پر 26 مئی سے 5 جون 2025 تک کی گئی تھی۔
اس میں 1215190 طلباء نے رجسٹریشن فیس آن لائن جمع کرائی ہے۔ 12,05,162 طلباء نے درخواست فارم پارٹ 1 بھرا ہے۔ جبکہ 11,29,924 طلباء نے درخواست فارم پارٹ 2 کو مکمل کرنے کے بعد اسے لاک کر دیا ہے۔ 11,29,932 طلباء نے ریگولر راؤنڈ (کیپ راؤنڈ) کے لیے درخواست دی ہے۔ اندرون اِن ہائوس کوٹہ کے لیے 64,238 طلبہ نے درخواستیں دی ہیں۔ مینجمنٹ کوٹہ کے لیے 32,721 طلبہ نے درخواستیں دی ہیں۔ اقلیتی کوٹہ کے لیے 47,578 طلبہ نے درخواستیں دی ہیں۔
شیڈول کے مطابق صفر راؤنڈ میرٹ لسٹ کا اعلان 8 جون 2025 کو کیا جائے گا اور جونیئر کالجوں میں براہ راست داخلے 9 جون سے 11 جون 2025 تک ہوں گے، اسی طرح کیپ راؤنڈ کی میرٹ لسٹ کا اعلان 10 جون 2025 کو کیا جائے گا اور جونیئر کالجوں میں براہ راست داخلے 18 جون سے 1120 جون تک ہوں گے۔ مزید معلومات کے لیے، آفیشل ویب سائٹ https://mahafyjcadmissions.in ملاحظہ کریں۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ای میل آئی ڈی support@mahafyjcadmissions.in یا ہیلپ لائن نمبر 8530955564 پر رابطہ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!