اہم خبریں

1 ستمبر سے صرف پریس سیوا پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن، فزیکل ڈاک بند

نئی دہلی: (کاوش جمیل نیوز) :حکومتِ ہند کے دفترِ پریس رجسٹرار جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اخبارات و رسائل کے اندراج اور دیگر امور کے لیے اب صرف پریس سیوا پورٹل کا استعمال کیا جائے گا۔دفتر نے واضح کیا ہے کہ یکم ستمبر 2025 سے کسی بھی قسم کی کاغذی ڈاک یا دستاویز قبول نہیں کی جائے گی۔ اس کے بعد تمام درخواستیں اور کارروائیاں صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے ہوں گی۔
فزیکل ڈاک نہ لینے کا یہ فیصلہ درج ذیل امور پر لاگو ہوگا:
رجسٹریشن یا نظرِ ثانی شدہ رجسٹریشن
ملکیت کی منتقلی
سالانہ بیان جمع کرانا
اشاعت بندش یا معطلی
نیوز پرنٹ ڈیکلریشن
سرکولیشن کی توثیق
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم ڈیجیٹل تبدیلی اور پیپر لیس آفس کے تصور کا حصہ ہے، جس سے شفافیت، تیزی اور ماحول دوستی کو فروغ ملے گا۔ پریس رجسٹرار جنرل کے دفتر نے تمام پبلشرز اور مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تبدیلی میں بھرپور تعاون کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!