
29 جون گاندھی میدان میں منعقد “وقف بچاؤ دستور بچاؤ کانفرنس کی کامیابی کے لئے پورا زور لگادیں : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی ؛ مدرسہ رحمانیہ مہسول میں منعقد مشاورتی اجلاس سے وقف بچاؤ دستور بچاؤ کانفرنس میں شرکت کی اپیل
محمد امین الرشید سیتامڑھی
’’وقف بچاؤ دستور بچاؤ کانفرنس ‘‘ کے سلسلے میں مدرسہ رحمانیہ مہسول میں ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے کی، اس موقع پر عمائدین شہر سے خطاب کرتے ہوئے مفتی صاحب نے فرمایا کہ امیر شریعت مفکر ملت حضرت مولانا محمد احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے بہار کے مسلمانوں کو آواز دی ہے کہ وہ 29 جون کو بہار کے کونے کونے سے پٹنہ پہنچیں اور پٹنہ کے گاندھی میدان کے ساتھ ساتھ پورے پٹنہ کو بھر دیں تاکہ حکومت وقت کو وقف ایکٹ کو واپس لینے پر مجبور ہونا پڑے، انہوں نے کہا کہ امارت شرعیہ کے نام پر کچھ لوگ یہ افواہ پھیلا سکتے ہیں کہ 29 جون کی ریلی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے تو ایسی باتوں پر بلکل دھیان نہیں دینا ہے بلکہ 29 جون کی ریلی کےلئے آج ہی سے تیاری میں لگ جائیں، تاکہ یہ ریلی بہار کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہو اور حکومت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کےلئے مجبور ہونا پڑے، میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ساجد علی خان نے کہاکہ جس قوم کے نوجوان زندہ رہتے ہیں وہ قوم بھی زندہ رہتی ہے،سیتامڑھی کا تعلق زندہ قوم سے ہے، اس لئے وہ امیر شریعت کی فکر کو توجہ میں رکھ کر اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری لیں، آپکو بتادیں کہ اس اجلاس میں کئی بلاک کی معزز شخصیات نے شرکت کی، کسی طرح کی کوئی کمیٹی کا انتخاب کام کے توسط سے نہیں ہوسکا موسم سازگار نہ ہونا وجہ بنی اسی وجہ سے ضلعی کمیٹی سیتامڑھی نے ساری ذمہ داری اپنے ذمہ لے لی، میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، اس میٹنگ میں قاری مشتاق ،محمد صبیح الدین ،مولانا ضیاء الدین، مولانا عزیر، حافظ مبین، قاری محمد امین الرشید سیتامڑھی، مولانا کلیم اللہ ،ارشاد پرویز عبداللہ رحمانی مولانا احمد علی، ایڈوکیٹ محمد سراج، عبدالوحید چندولی ،محمد صابر بیلسنڈ، وقار احمد، شفیع الرحمن ،مولانا رضاء الرحمن بندھی ،مولانا ظہیر عالم ،بشارت کریم عرف گلاب ،ظہیر عباس، ایاز احمد وغیرہ بھی شریک ہوئے اور اپنے اپنے مشورے سے نوازا اور پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے جانی و مالی تعاون کا یقین دلایا۔آخر میں مولانا عبدالسمیع قاسمی بندھی کی دعاء پر مشاورتی اجلاس کا اختتام ہوا ۔