
کھام گاؤں (واثق نوید) : او بی سی ریزرویشن کے معاملے پر تقریبا تمام پارٹیاں ریاست میں آئندہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے بارے میں متفق ہیں۔ سپریم کورٹ نے مگر او بی سی ریزرویشن کے معاملے پر انتخابات ملتوی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے اور ملتوی کرنے کا اختیار ہے ، ریاستی حکومت کو نہیں۔ کیس کی اگلی سماعت 23 ستمبر 2021 کو مقرر کی گئی ہے۔
ریاستی حکومت کو انتخابات کی تاریخیں یا نظام الاوقات طے کرنے کا اختیار نہیں ہے ، الیکشن کمیشن کے پاس اس کے خصوصی اختیارات ہے۔ ریاستی حکومت ، 4 مارچ 2021 کو جاری کردہ حکم کے نفاذ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ اگر ریاستی الیکشن کمیشن مطمئن ہے تو انتخابی عمل کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔