مہاراشٹر

رضا اکیڈمی چکھلی کے زیر اہتمام ٹی ای ٹی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

چکھلی ضلع بلڈانہ 11 ستمبر:(ذوالقرنین احمد) : اردو میڈیم کے طلباء کیلئے ٹی ای ٹی امتحان کی تیاری کیسے کریں اس عنوان کے تحت چکھلی میں بروز سنیچر صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک ایک ورکشاپ کا انعقاد ثانیہ ڈی ایڈ کالج چکھلی میں رضا اکیڈمی چکھلی کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا جس خصوصی طور پر ماہر ٹی ای ٹی سید علی انجم رضوی سر، وسیم پاٹل سر، قاضی رئیس الدین سر، شیخ ضمیر رضا سر، کو مدعو کیا گیا، جس میں سب سے پہلے جناب شیخ ضمیر رضا سر نے ڈی ایڈ، بی ایڈ طلباء کو امتحان کن مضامین پر مشتمل ہوگا اور اسکا نصاب کیا ہوتا ہے پر بنیادی معلومات فراہم کرتے ہوئے رہنمائی کی، اور جاری سال ڈی ایڈ، بی ایڈ طلباء کو آج ہی سے ٹی ای ٹی پاس کرنے کیلئے تیاری شروع کرنے کی تجویز پیش کی۔
جالنہ ڈی ایڈ کالج کے پروفیسر وسیم پٹیل سر نے نفسات کے مضمون پر رہنمائی کرتے ہوئے کہا ، نفسیات کے مطالعہ کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی، "آموزش” سیکھنے کیلئے کونسے عوامل کی ضرورت ہوتی ہے اس پر مختصر موثر انداز میں رہنمائی کی۔
قاضی رئیس الدین سر نے ماحولیات کا مطالعہ، سائنس اور سوشل اسٹڈیز پر گزشتہ سالوں کے سوالیہ پرچوں پر مشتمل پروجیکٹر کے ذریعے رہنمائی کی، جس میں طلباء سے سوال جواب کیے گئے۔
خصوصی طور پر مدعو کیے گئے ٹی ای ٹی ماہر جناب علی انجم رضوی سر نے ریاضی، اردو، انگریزی، مضامین پر رہنمائی کرتے ہوئے طلباء کو ٹی ای ٹی امتحان میں پوچھے جانے والے مضمون کے مطابق کتنے سوالات پوچھے جائیں گے اس پر رہنمائی کی ڈی ای ایڈ کے پہلے پیپر میں دیڑ سو سوالات دیڑھ سو مارک کیلئے پوچھے جائیں گے جو ڈھائی گھنٹے کا ہوگا۔ انہوں نے پہلے آسان سوال حل کرنے پر پھر مشکل سوالات حل کرنے پر زور دیا، اسی طرح کونسے مضمون کے سوالات کو پہلے ترتیب وار حل کرنا چاہیے اس کی ترتیب پیش کی۔ ٹیچر اہلیتی امتحان میں سوالات کس طرح پوچھے جاتے ہیں، مضامین سے ہٹ کر عام طور پر میتھڑز پر یعنی طریقہ تدریس پر مشتمل سوالات کتنے ہوتے ہیں، اساتذہ اہلیتی امتحان میں کامیابی کیلئے 60 فیصد یعنی 90 مارکس اوپن کیٹیگری اور کاسٹ کیٹیگری کیلئے 83 مارس لینا ضروری ہوتے ہیں، اس امتحان میں نیگیٹوں مارکنگ نہیں ہوتی اس لیے ٹائم کو منیج کرکے آخر کے 5 منٹ میں جو سوالات باقی‌ رہے جائے انہیں مکمل کریں، سوالیہ پرچے کا فارمیٹ کس طرح ہوتا ہے، پہلے دوسرے پیپر میں کتنے سیکشن ہوتے ہیں، اسی طرح پہلے پیپر کیلئے پہلی جماعت سے دسویں جماعت کی اور دوسرے پیپر کیلئے چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت کے نصاب کی کتابوں کا مطالعہ کرنے پر زور دیا، انسین پیسیچ کوکیسے حل کرنا ہے جس میں وقت بھی بچ جائے اس کیلئے پہلے سوالات کو پڑھنے کی ترغیب دی، اسطرح سے طلباء کی مؤثر انداز میں رہنمائی کی اور سیر حاصل گفتگو کی۔ اس ایک روزہ ٹی ای ٹی ورکشاپ سے سیکڑوں طلبا و طالبات نے استفادہ کیا۔ ورکشاپ کو کامیاب بنانے کیلئے رضا اکیڈمی چکھلی کے ذمہ دران نے انتھک محنت کی۔ اسی کے ساتھ ثانیہ ڈی ایڈ کالج کے پرنسپل جناب تا‌نبڑے سر اور اسٹاف نے بھر تعاون کیا۔ مدعو کیے گئے تمام مہمانانِ خصوصی کا استقبال کیا گیا۔ جناب ضمیر رضا سر نے نظامت کی ذمہ داری بحسن و خوبی انجام دی۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!