مہاراشٹر

جلگاؤں کے نیم کھیڈی علاقہ میں دوبیٹوں نے چاقو گھونپ کر باپ کا قتل کیا ، علاقے میں سنسنی

جلگاؤں (نامہ نگار) گھر میں معمولی بات پر بحث و تکرار کے تنازعہ میں ایک شخص کا اس کے ہی دونوں بیٹوں نے قتل کرنے کی دلخراش و افسوسناک واردات آج صبح پیش آئی۔جس کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پائی جاتی ہیں۔پریم سینگھ ابھی سینگھ راٹھوڈ (عمر ٥٠ سال) یہ نیم کھیڈی علاقے میں کانتائی نیترالیہ کے حلقے میں رہائش پذیر ہے۔ بیوی دو بیٹے اور دو بیٹیوں کے ساتھ رہتے ہے۔گذشتہ کچھ دنوں سے بیمار ہونے کی وجہ سے آج بیٹے دیپک اور گوپال نے باپ کو دواخانے جانے کا مشورہ دیا۔لیکن پریم سینگھ نے دواخانے جانے سے انکار کیا۔اس پر گھر میں تنازعہ پیدا ہوا۔اس کہاسنی کے تنازعے میں پریم سینگھ نے چاقو اٹھاکر بیٹوں کو دھمکایا ، اس جھڑپ میں دونوں بیٹوں نے چاقوسے باپ پر وار کرکے قتل کردیا۔تعلقہ پولس اسٹیشن کا عملہ جاۓ واردات پہونچ کر دونوں بیٹوں کے اپنے قبضے میں لیا۔ایڈیشنل ایس۔پی۔چندرکانت گولی ،معاون ایس۔پی۔کمار چینتھا ،تعلقہ پولس اسٹیشن کے انچارج رام کرشن کمبھار نے جاۓ واردات کا دورہ کیا تادم تحریر پولس کیس درج کرنے کی کاروائی میں مصروف تھی۔فوٹو کیپشن :جاۓ واردات پر لوگوں کی بھیڑ دیکھی جاسکتی ہیں۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!