مہاراشٹر

کھام گاؤں ، چکھلی اور اکولہ میں ٹی ای ٹی رہنمائی ورکشاپ اختتام پذیر ; بیٹیوں بڑے بھروسے کے ساتھ تمہیں تعلیم دلارہے ہیں ۔ والدین اور سماج کو بدنام نہ کرنا ; ساجد پٹھان

کھام گاؤں (واثق نوید) : ریاست مہاراشٹر کی جانب سے 10 اکتوبر کو معلم اہلیتی جانچ (TET) منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ڈی ایڈ ، بی ایڈ کامیاب یا امسال سال آخر میں زیر تعلیم طلباء کے لیے مدرس کی ملازمت حاصل کرنے کے لیے ٹی ای ٹی کامیاب ہونا لازمی ہے۔ اسی بات کو محسوس کرتے ہوئے برار کے طلباء کے لیے کھام گاؤں ، چکھلی ، اور اکولہ میں رہنمائی ورکشاپ منعقد کیے گیے۔ جس سے کثیر تعداد میں طلباء فیضیاب ہوئے۔
ملی جانکاری کے مطابق 11, سے 13 ، تک بلڈانہ ضلع اور اکولہ ضلع کے طلباء کی رہنمائی کے لیے مسلسل تین دنوں تک مختلف تنظیموں کی جانب سے رہنمائی ورکشاپ منعقد کئے گئے۔ جس سے علاقے میں ایک تعلیمی ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ 11 ٫ ستمبر کو چکھلی شہر کے ثانیہ ڈی ایڈ کالج میں رضا اکیڈمی کی جانب سے رہنمائی ورکشاپ رکھا گیا تھا۔ جس میں معروف صحافی و ٹی ای ٹی ماہر علی انجم رضوی ، پروفسر وسیم پٹیل ، قاضی رئیس الدین ، ضمیر رضا ، نے طلباء کی رہنمائی کی۔ اس ورکشاپ کی خاص بات یہ رہی کہ یہ ورکشاپ فیس بک پر لائیو دیکھائی جارہا تھا۔ جس سے سیکڑوں طلباء نے اپنے اپنے مقام پر رہتے ہوئے فائیدہ اٹھایا۔ 12 ، ستمبر کو کھام گاؤں شہر میں بدر ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی کے زیر اہتمام ورکشاپ منعقد کیا گیا تھا ۔ جس میں مختلف مضامین کے لیے ماہرین کو مدعو کیا گیا تھا ۔ ڈاکٹر راغب احمد، طلحہ بن ممتاز ، ساجد رزاق ، وسیم پٹیل ، انیس بیلدار ، رفیق پٹوے، وسیم احمد خان ، نے طلباء کی رہنمائی فرمائے ، مہمانان خصوصی کی حیثیت سے انس نبیل ، نعیم فراز ،ساحر آفتاب ، انیس جمعدار ، ڈاکٹر محسن احمد ، موجود تھے ، پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے واثق نوید کی رہنمائی میں ڈاکٹر نعمان اللہ خان،آیت اللہ خان شعیب اللہ خان، محمد مصباح خان ، جواد افضل خان نے جدوجہد کی ۔ 13 ، ستمبر کو اکولہ شہر میں عبدالحق فنکشن ہال، فردوس کالونی میں رہنمائی ورکشاپ منعقد کیا گیا تھا۔ ماہرین تعلیم کی حیثیت سے طلحہ بن ممتاز ، وسیم پٹیل ، انیس بیلدار ، اکمام حسین ، صدام حسین ، نے طلباء کی رہنمائی کی۔ مہمانان خصوصی کے طور پر ایڈوکیٹ ڈاکٹر فیضان ، ایڈوکیٹ انیس ، منان پٹھان ساجد خان پٹھان ، عبدالحق ، محمد عرفان ، شکیل احمد ، واثق نوید ، معین خان ، سید جواد حسین ، موجود تھے۔ نعیم فراز، ساحر آفتاب، و انس نبیل کی رہنمائی و نگرانی میں رفاہ ملٹی پرپز فاؤنڈیشن اکولہ ، نے یہ ورکشاپ منعقد کیا تھا۔ پروگرام میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اکولہ مہا نگر پالیکا کے حزب مخالف رہنما ساجد پٹھان نے کہا کہیہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج کے پروگرام میں بڑی تعداد میں لڑکیاں شریک ہوئی ایک معلمہ اپنے بچوں اور سماج کے بچوں کی تعلیم و تربیت کرکے انہیں ایک اچھا شہری بناسکتی ہیں۔ موجود حالات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنے جذباتی انداز میں لڑکیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں بڑے بھروسے اور اعتماد کے ساتھ تمہیں تعلیم دلارہے ہیں ، والدین اور سماج کو بدنام نہ کرنا۔ تم پر بحثیت معلمہ سماج کی دوہری ذمہ داری ہے۔ ماں ، اور معلمہ کی حیثیت سے مستقبل کا ہندوستان تمہارے ہاتھوں پروان پانے والا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام طلباء کی کامیابی وکامرانی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر رفاہ فاؤنڈیشن کی جانب سے طلباء کے لیے معقول فیس پر ایک مہینے کی خصوصی رہنمائی کلاس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ جس کے لیے ماہر معلیمن کی خدمات حاصل کی گئی۔
اردو طلباء کو امسال ٹی ای ٹی کی رہنمائی کے لیے ان لائن، و آف لائن ورکشاپ جگہ جگہ منعقد کیے جارہے ہیں۔ جو ایک خوش آئند بات ہے۔ دیکھنا ہے کہ طلباء اس کا کتنا فائیدہ حاصل کرتے ہیں

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!