مہاراشٹر

اکولہ: سلمان وقار کی شارٹ فلم ریاست میں اول ; تمباکو مخالف مہم کے لیے ہوا مقابلہ منعقد

اکولہ: (واثق نوید) : تمباکو مخالف مہم کے لیے ریاستی سطح پر منعقد شارٹ فلم سازی مقابلے میں سلمان وقار کی فلم نے پہلا مقام حاصل کیا۔ سلمان وقار کی اس نمایاں کامیابی پر علاقے میں خوشی پائی جارہی ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق اکولہ ضلع کے پاتور جیسے ایک چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھنے والے معلم سلمان وقار خان نے سلام ممبئی فاونڈیشن ، ریاست مہاراشٹر کے محکمہ صحت و تعلیم کی جانب سے انعقاد کیے گئے شارٹ فلم بنانے کے مقابلے میں پورے مہاراشٹر میں پہلا مقام حاصل کیا ہے.
یوم اساتذہ کے موقع پر تمباکو نوشی سے روکنے اور ایک عوامی بیداری مہم کے مقصد سے سلام ممبئی فاونڈیشن کی جانب سے ایک شارٹ فلم بنانے کا مقابلہ رکھا گیا تھا جس میں پورے مہاراشٹر سے کل 114 معلموں نے حصہ لیا تھا. اس ریاستی سطح کے مقابلے میں شاہ بابو اسکول پاتور کے معلم سلمان وقار خان نے نمایاں کامیابی حاصل کر پہلا مقام حاصل کیا ہے. اس شارٹ فلم کے زریعے انھوں نے تمباکو نوشی کرنے والوں کو ایک اچھا پیغام دینے کی کوشش کی ہے.
اس شارٹ فلم کو بنانے والے معلم سلمان وقار خان کو ٹرافی و اعزاز سے نوازا جائے گا.ایک نیک مقصد سے بنی اس شارٹ فلم کو کافی پسند کیا جا رہا ہے. ساتھ ہی لوگوں کی جانب سے سلمان وقار خان کو مبارکباد دی جارہی ہے. اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی جارہی ہے ۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!