مہاراشٹر

واشم، آسان و مسنون نکاح ہوا منعقد ; علاقہ برار میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کی عمدہ کارکردگی

واشم: (واثق نوید) : اصلاح معاشرہ کمیٹی، مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے 7 مارچ 2021 سے مسلم سماج میں شادی بیاہ میں جاری بے جا رسوم و رواج کو ختم کرنے کی لیے ایک مہم چلائی گئی تھی۔ آسان و مسنون نکاح، حضرت مولانا محمد محفوظ رحمانی صاحب (سیکرٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کی سرپرستی و زیر نگرانی شروع اس مہم کے نہایت ہی اچھے ثمرات و نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔علاقہ برار کے واشم سے بھی ایک آسان و مسنون نکاح کی خبر موصول ہوئی ہے
ملی جانکاری کے مطابق واشم شہر میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ذمہداران مفتی امین، مفتی مبین ، مفتی الیاس ،مفتی محمد یونس ، مفتی اظفار ، اور مولانا آصف مظاہری، کی ترغیب و محنت سے 13 ستمبر کو ایک آسان و مسنون نکاح عمل میں آیا ۔نانڈیڑ ضلع کے حد گاؤں کے ساکن فروٹ تاجر عبدالمجید کے فرزند ارجمند حافظ شیخ وسیم کا رشتہ واشم کے عائشہ کالونی کے ساکن فروٹ مرچنٹ شیخ خواجہ شیخ رتن کی دختر کے ساتھ طے پایا تھا۔ اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ذمہداران کی ترغیب سے 13 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد عائشہ صدیقہ، عائشہ کالونی واشم میں یہ نکاح مسنون طریقے سے عمل میں ایا۔ یہ بابرکت سنتوں بھرانکاح ، واشم ضلع اصلاح معاشرہ کمیٹی کے کنوینر محمد آصف مظاہری نے پڑھایا ، اس آسان و مسنون نکاح کی قابل ستائش بات یہ ہے کہ نوشاہ حافظ شیخ وسیم ابن عبدالحمید ، (22) نے خود سے 5سال بڑی عمر کی بیوہ خاتون سے نکاح کیا۔یہ قابل ستائش و قابل تقلید عمل ہے۔ حافظ صاحب کے اس اقدام سے ہر طرف انکی تعریف ہورہی ہے۔ موصوف نے اصلاح معاشرہ کمیٹی کی تحریک سے ترغیب پاکر جو نکاح کیا۔ اس بابرکت و سنتوں بھرے نکاح کی برکت سے علاقے برار میں آسان و مسنون نکاح مہم کو اور زیادہ تقویت حاصل ہوگی۔ان شااللہ ،
اللہ تعالیٰ دولہا و دلہن کو خوش گوار ازدواجی زندگی نصیب فرمائے، دونوں جہانوں کی کامیابی وکامرانی نصیب فرمائے آمین۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!