مہاراشٹر

لوک شاہی و لوک عدالت کے طرز پر وقف برڈ میں zero pendency مہم چلائی جائے، فوزیہ میڈم صاحبہ سےجمعیت علماء ہند ھنگولی کا مطالبہ

ھنگولی جمعیت علماء ہند کی جانب سے رکن راجیہ سبھا محترمہ فوزیہ میڈم صاحبہ کو تحریری میمورینڈم پیش کیا گیا، وقف بورڈ اورنگ آباد جوکہ پورے صوبہ مہاراشٹر کا اوقافی جائیداد و ملکیت کا سرکاری دفتر ہے جہاں پر ایک لمبے عرصہ سے پورے صوبہ مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے اوقافی جائیداد کے سلسلہ میں سیکڑوں لوگ اپنے مسائل کو لیکر پہنچتے ہیں، لیکن دور دراز سے لمبا سفر طےکرکے آنے والے لوگوں کو جب وقف بورڈ میں چل رہی بد نظمی کا سامنا کرنا پڑھتا ہے تو وہ لوگ بہت ہی زیادہ پریشانی اور مایوسی کا شکار ہوتے ہیں’ جبکہ صرف ایک مسلہ میں لوگ سالوں سال چکر لگاتے ہیں جسکے باوجود مس مینیجمنٹ کے چلتے انکے مسلہ کا حل نہی نکلتا ہے جس سے لوگوں کو بہت ساری دشواریوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے اسی لیے لوگوں کو ہونے والی ان پریشانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے جمعیت علمائے ہند ضلع ھنگولی کے ایک وفد نے راجیہ سبھا میمبر و وقف پربھاری ادھیکش محترمہ فوزیہ میڈم صاحبہ سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں جمعیت علمائے ہند ضلع ھنگولی کی جانب سے ایک میمورینڈم پیش کیا جس میں اوقافی ملکیت کے سلسلہ میں وقف آفس اورنگ آباد آنے والے لوگوں کو ہو رہی دشواریوں کو دور کرنے کے لئے دیگر محکموں کی طرح ، لوک شاہی، اور لوک عدالت کی ترز پر zero pendency, مہم چلانے کا مطالبہ کیا گیا جس کی وجہ سے وقف بورڈ میں سالوں سال سی پڑے پینڈنگ مسائل کو فوری طور پر حل کرتے ہوئے عوام کو ہورہی دشواریوں اور محکمہ وقف بورڈ پر پڑے اوقافی ملکیت کے بوجھ کو با آسانی کم کیا جاسکتا ہے، اسی طرح مدارس و مساجد کے رجسٹریشن میں ہورہی پریشانیوں کا بھی کوئی سہل اور آسان حل نکالنے کا مطالبہ بھی کیا گیا، جس پر محترمہ فوزیہ میڈم صاحبہ نے جمعیت علماء ہند ضلع ھنگولی کے وفد کو یہ یقین دہانی کرائی کے وہ آنے والے وقت میں ان تمام مسائل پر غور کرتے ہوئے اس پر ضرور کوئی مظبوط قدم اٹھائیںگی،
اس موقعہ پرجمعیت علماء ہند ضلع ھنگولی کے صدر مولانا مبین صدیقی، مولانا جمیل احمد قاسمی تعلقہ صدر جمعیت علماء بسمت، شیخ مبین شیخ یاسین، شیخ شاہد شیخ عبدالواحد، مناف خان چاند خان، جلیل پٹیل صاحب موجود تھے

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!