مضامین

ڈاکٹر نوید نظیر جوالے کی DNB انٹرنل میڈیسن میں نمایاں کامیابی

فیروزہ تسبیح

اب کرے گے نوید روشنی کا سفر
راستے اب اُجالوں سے منّور ہے۔

آسمانِ کوکن کے درخشاں ستارا ڈاکٹر نذیر اسماعیل جوالے جو ایک بہترین کارڈیولوجسٹ ہے جنہیں بھلا کون نہیں جانتا اور محترمہ ڈاکٹر نرگس جوالے جن کا تعلق بھی کوکن سے ہی ہے ان کے برخوردار نورِ چشم نوید نظیر جوالے جو ہمیشہ سے ہی اپنے والد محترم کی طرح ایک ہونہار اور ذہین طالب علم رہے ہے اور الحمدلله اپنی اعلی تعلیمی سفر کو جاری رکھے ترقی اور کامیابی کی جانب گامزن رہے ہے۔ ما شا اللہ نوید بھی اپنے والد محترم ہی کی طرح قوم و ملت کی خدمت کا بے لوث، اٹوٹ جذبہ رکھتے ہے جو اپنے والدین سے ملی عمدہ تربیت کے زیرِ سایہ خدمتِ خلق کو اپنا فرض اولین سمجھتے آئے ہے ماشا اللہ آسمان ِ کوکن کے اس ابھرتے ستارا نے ہمیشہ اپنی محنت کوشش اور جدوجہد کو ہی اپنا نصب العین بنا لیا ہے جس کے تحت ہی منزل کی جانب بڑھتے قدموں کے ساتھ راستے ہموار ہوتے گئے اور کامیابی نوید کے قدم چومتی گئی۔ الحمداللہ
نوید نے جب سے اس عالم رنگ و نور میں اپنی آنکھیں کھولی ماں نرگس کی آنکھوں کا نور اور والد نذیر کے دل کا قرار بن کر دونوں کی عمدہ تربیت، خاص نگرانی اور اچھی پرورش کے ساتھ نوید اپنی عمر کے ساتھ زندگی کے سفر میں آگے بڑھتے رہے ہے، شروعات میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولی تعلیم آپ نے سینٹ میری ICSE مزگاوں سے حاصل کی بعد ازاں جونیئر کالج آپ نے جے ہند کالج (چرچ گیٹ) سے حاصل کی۔ آگے اپنی تعلیمی پرواز کو جاری رکھتے ہوئے الحمدللہ ایک کامیاب MBBS ڈاکٹر بننے کی خواہش کے ساتھ آپ نے KJ سمعّیہ میڈیکل کالج سائنس میں داخلہ لیا اور الحمداللہ اپنی محنت اور کوششوں سے وہاں اپنی پہلی ہی کوشش سےکامیابی حاصل کی۔ بعد internship آپ نے انٹرنل میڈیسن کے لئے fortis hospital( Mulund) میں میریٹ لسٹ میں اپنی جگہ بنا لی اور یہ ایک اپنے آپ میں قابلِ صد ستائش کامیابی ہے۔
قابلِ فخر بات تو یہ بھی ہے موجودہ سنگین حالات میں آپ نے Covid 19 میں مبتلا مریضوں کی خصوصی خدمات انجام دی ہیں اس طرح ملک کے اس درخشاں ستارا نے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ ڈاکٹر نوید جوالے خدمت خلق کے حامل ایک عمدہ ڈاکٹر کے ساتھ ایک سچے، اچھے اور بہترین انسان بھی ہے جن سے ان شا اللہ مستقبل میں ملک کو بہت ساری امیدیں وابستہ ہے۔
اور آج ہمیں یہ کہتے ہوئے بہت خوشی اور ساتھ فخر محسوس ہورہا ہے کہ ماشاءاللہ ڈاکٹر نوید جوالے جو آگے اپنی تعلیمی سفر کو جاری رکھتے ہوئے پوسٹ گریجویشن میں MD کی تعلیم جاری رکھے ہوئے تھے آج انہیں اپنی ان کوششوں اور جدوجہد کا ثمر یعنی کامیابی مل گئی ہے۔
الحمداللہ ڈاکٹر نوید نظیر جوالے نے DNB انٹرنل میڈیسن میں اپنی پہلی ہی کوشش میں کامیابی حاصل کر اللہ کے فضل سے اپنی راہوں کو اجالوں سے منور کر دیا ہے ساتھ ملک اور قوم و ملت کو بے شک ایک عمدہ ڈاکٹر دے کر ہمت افزائی کی ہے۔ الحمداللہ۔
مزید خوشی کی بات تو یہ ہے کہ ڈاکٹر نوید آگے اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھتے ہوئے اپنے والد محترم کی ہی طرح ان ہی کو اپنا Moral Ideal بناتے ہوئے ان ہی کے نقشِ قدم پر آگے بڑھتے ہوئے ایک کامیاب کارڈیو لوجسٹ بننا چاہتے ہے۔ الحمداللہ ۔
ہم دعا کرتے ہیں اللہ سبحانہ و تعالی ڈاکٹر نوید کو اچھی صحت کے ساتھ ان کے ان مصمم اور پختہ ارادوں میں عمدہ اور نمایاں کامیابی عطا فرمائے آمین
بےشک ڈاکٹر نوید کا یہ عمدہ تعلیمی سفر ان کی اپنی محنت اور کوششوں کا ثمر ہے پر ان کا تعلیمی سفر اور اعلی تربیت والدہ ڈاکٹر نرگس اور والد ڈاکٹر نظیر جوالے کی بہترین پرورش کا مظہر بھی ہے ۔
ڈاکٹر نوید کی تینوں بڑی بہنیں بھی ڈاکٹرس ہیں ، ڈاکٹر امبرین اس وقت اپنے خاوند ڈاکٹر توصیف سرگروہ کے ساتھ امریکہ کے شہر شکاگو میں مقیم ہے ڈاکٹر توصیف بھی ایک عمدہ نیفرولوجسٹ ہے ڈاکٹرسمرین ڈنیٹسٹ ہے اور ان کے خاوند ڈاکٹر عابد راول یہ بھی ممبئی میں یورولوجسٹ ہے۔ ڈاکٹر نہا آنکھوں کی ڈاکٹر ہے جو ڈاکٹر زین خطیب (آنکھوں کے اسپیشلسٹ) کی اہلیہ ہے۔
اولاد ہی ہے جو اچھی تربیت پا کر اپنی دنیا اور آخرت کو بھی سنوارتی ہے اور اپنے والدین کو بھی سر بلندی عطا کرتی ہے۔ جو کارِ نمایاں ،نیک عمل بلا شبہ آج ڈاکٹر نوید اور ان کی تینوں بہنوں نے کر دکھایا ہے۔
ڈاکٹر نوید اور ان کی بہنوں کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات کے ساتھ دلی مبارکباد ساتھ۔۔۔
نرگس، نذیر کو بہت سی داد
دونوں کو قلبی مبارکباد
کام کچھ اتنے بہترین کئے ہیں
زمانہ رکھے گا ان کو ہر دم یاد۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!