مہاراشٹر

ضلع پریشد مہاتما گاندھی ہائی اسکول ہیور کھیڑ میں یوم اساتذہ سے متعلق مختلف سرگرمیاں

اکولہ :.(ڈاکٹر ذاکر نعمانی ) اکولہ ضلع کے تحصیل تلہارا کے شہر ہیور کھیڑ میں واقع ضلع پریشد مہاتما گاندھی ہائی اسکول کے وسیع و عریض میدان میں تھینک اےٹیچر عنوان کے تحت یوم اساتذہ کے متعلق مختلف سرگرمیاں انجام پذیر ہوئی۔ حال ہی میں حکومت مہاراشٹر نے یوم اساتذہ پر مبنی جی۔آر۔ جو کہ یوم اساتذہ پر مبنی تھا۔ اس کے مطابق طلباء کے ذریعے مدرسہ ہذا میں مختلف سرگرمیاں لی گئی ان سرگرمیوں میں یوم اساتذہ پر مختلف عنوانات کے تحت نظم خوانی/ اشعار خوانی/ تقریری مقابلے/ مضمون نویسی کے مقابلے و غیرہ کا شمار تھا ۔نظم خوانی مقابلے میں الوینہ سحر نےاوّل مقام حاصل کیا جبکہ الشفاء سحر نے دوم اور آٹھویں جماعت کی طالبہ نازیہ نے سوّم مقام حاصل کیا۔
تقریری مقابلے میں جماعت چھٹی سے آٹھویں کے گروپ میں مہک فردوس نے اوّل مقام حاصل کیا جبکہ دوم جویریا جبین اور سو م مثیرہ ناز نے حاصل کیا اسی طرح نهم تا دهم ہوندا کے گروپ میں ندا صالحہ نےاول مقام ؛ ثانیہ خاتون نے دو م ؛ شا فیہ انجم اور خدیجہ خانم نے سوّم مقام حاصل کیا ۔سرگرمیاں مکمل ہونے کے بعد مدرسہ ہذا میں یوم اساتذہ کا پروگرام لیا گیا جس کی صدارت مدرسہ ہٰذا کے اردو میڈیم کے انچارج سید قمر علی نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر ذاکر نعمانی، عتیق الرحمن خان ،ظفر احمد، محمد زبیر سر ،عظیم الدین سر اور نبیلہ فرحین میڈم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ظفر احمد صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ستمبرسابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی ولادت بطور یوم اساتذہ منایا جاتا ہے۔ موصوف علم ہی کے ذریعے ہندوستان کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہوئے ہیں ہمیں علم کی قدر کرنی چاہیے۔ اخیر میں عتیق الرحمان خان سر کے رسم شکریہ پر یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!