مہاراشٹر

معروف ادیبہ ڈاکٹر بانو سرتاج کو صدمہ

کھام گاؤں :(واثق نوید) ادب اطفال کی معروف ادیبہ ڈاکٹر بانو سرتاج کو اس وقت سخت صدمہ پہنچا جب ایک معمولی بیماری کے بعد ان کے شوہر قاضی عبدالاحد صاحب کا اتوار کی صبح اچانک انتقال ہوگیا _ مرحوم کی تدفین بتاریخ 19 ستمبر بروز اتوار بعد نماز ظہر اسلام پورہ ایوت محل کے قبرستان میں عمل میں آئی _ واضح ہوکہ کہ قاضی صاحب مرحوم پیشے سے گورنمنٹ پراسیکیوٹر تھے اور ریٹائرمنٹ کے بعد چندرپور میں قیام پذیر تھے _ وہ ایک علم دوست شخص تھے جن کی توجہ اور کوششوں سے ڈاکٹر بانو سرتاج نے شادی کے بعد اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کی _ نیز اعلیٰ عہدوں پر کام کرتے ہوئے گزشتہ پچاس برسوں میں ادب اطفال پر ڈرامہ، افسانہ، شاعری، ناول جیسے مختلف شعبوں میں اردو،. ہندی اور انگریزی زبانوں میں ایک سو دس کتابیں تصنیف کیں _ ادب اطفال پر اسی گرانقدر کام کے باعث ڈاکٹر بانو سرتاج کو 2017 میں ساہتیہ اکادمی کے نیشنل ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا _ قاضی عبدالاحد جیسے محسن شوہر کی اچانک جدائی سے اس شہرہ آفاق ادیبہ کو سخت رنج پہنچا ہے _ اسلام پورہ ایوت محل میں تدفین کے وقت ڈاکٹر سرتاج کے اعزہ و متعلقین کے علاوہ علاقہ ودربھ سے ادباء و شعراء کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں امراوتی سے معروف نقاد ڈاکٹر ناصر الدین انصار اور سمیر احمد، ایوت محل سے محمد یعقوب الرحمن، پروفیسر رضوان کشفی، مقصود پٹیل، مظفر حسین نادم، ظل الرحمن وغیرہ شامل تھے _ اس مشکل کی گھڑی میں علاقہ وردبھ کے تمام اہل قلم نے ڈاکٹر بانو سرتاج کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے _

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!