اہم خبریں

شب برات کی عبادت کے دوران پیش آیا دردناک حادثہ؛مسجد کا ستون گرنے سے دو معصوم بچوں کاانتقال،ایک بچہ شدید زخمی

شاملی: ورلڈہندی ڈاٹ کام کے خبرکے مطابق اترپردیش کے شاملی میں شب بارات کی عبادات کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ کچھ بچے جو مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے اچانک مسجد کے ایک ستون کے گرنے کا حادثہ پیش آیا جس میں دو معصوم بچوں کی موت ہوگئی،جبکہ ایک بچہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے اسے ہائیر سینٹر ریفر کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی تفتیش میں مصروف ہوگئی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ، لوگ اتوار کی رات عشاء کی نماز کے بعد کوتوالی کے علاقے محلہ مومن نگر میں واقع مدینہ مسجد میں شب برات کے موقع پر عبادات میں‌مصروف تھے۔اسی اثنا اچانک مسجد کا ایک ستون گر گیا اور اس کے نیچے محلے کے 3 بچے دب گئے،حادثے کے بعد وہاں پر چیخ و پکار کاماحول پیداہوگیا۔ اس دوران لوگوں نے بچوں کو ستون کے نیچے سے باہر نکالا اور انہیں اسپتال پہنچایا لیکن ان میں 12 سالہ ہارون ولد خورشید ، 12 سالہ مساریب ولد متلوب کی موت ہوگئی ، جبکہ 10 سالہ ثمر ولد کلیم شدیدزخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس دیر رات موقع پر پہنچی اور واقعے کی تفتیش میں‌لگ گئی۔ اس سانحہ کے بعد ، معصوم بچوں کے لواحقین پرغم کاپہاڑ گرگیا، بچوں کے انتقال سے اہل خانہ کا روروکربراحال ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: انتباہ:مواد محفوظ ہے