اہم خبریں

حکومت کا بڑا فیصلہ: جی ایس ٹی میں انقلابی بدلاؤ: اب صرف 5 اور 18 فیصد ٹیکس سلیب باقی! اس سے کتنا پڑےگا اثر؟ ؛ پڑھیں تفصیلی رپورٹ

نئی دہلی: (کاوش جمیل نیوز) :جی ایس ٹی میں بڑا بدلاؤ، اب ملک میں صرف دو ہی ٹیکس سلیب رہیں گے۔ مرکزی حکومت نے عوام اور تاجروں کو راحت دینے کے لیے 12 فیصد اور 28 فیصد کا اسلیب ختم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اب صرف 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو ہی سلیب نافذ ہوں گے اور یہ نئے نیم 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے۔ حکومت کے مطابق اس فیصلے سے گھروں کی خریدی، الیکٹرانک سامان، کپڑے اور جوتے سمیت کئی چیزیں سستی ہوں گی۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں، مزدوروں، تاجروں اور عام لوگوں کو اس سے براہِ راست فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یہ ممکن ہوا ہے اور اس کے لیے انہوں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دہلی کے سشما سوراج بھون میں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ تقریباً دس گھنٹے چلی اور اسی میٹنگ میں 12 اور 28 فیصد سلیب ختم کرنےکا فیصلہ لیا گیا۔
اس نئے ڈھانچے کے تحت 12 فیصد کے 99 فیصد سامان اب 5 فیصد کے تحت آئیں گے جبکہ 28 فیصد کے زیادہ تر سامان 18 فیصد کے سلیب میں آ جائیں گے۔ پان مسالہ، تمباکو اور لگژری گاڑیوں پر الگ سے 40 فیصد ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔ کپڑوں اور جوتوں کی 2500 روپے تک کی اشیا پر اب صرف 5 فیصد جی ایس ٹی لگے گا جس کی وجہ سے یہ عام شہریوں کے لیے مزید سستے ہوں گے۔ روزمرہ کی چیزیں جیسے پنییر، کھاکھرا، چپاتی، صابن، ٹوتھ پیسٹ اور شیمپو پر ٹیکس گھٹا کر 18 فیصد سے 5 یا صفر کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
برآمد کنندگان کو بھی بڑا فائدہ ہوگا، کیوں کہ رجسٹریشن کی مدت ایک مہینے سے گھٹا کر صرف تین دن کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریفنڈ سسٹم کو آٹومیٹک بنایا جائے گا تاکہ تاجروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہیلتھ اور لائف انشورنس میں بھی راحت دینےکی تیاری ہے، پانچ لاکھ روپے تک کی ہیلتھ پالیسی اور ٹرم انشورنس پر مکمل چھوٹ دی جا سکتی ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اس بڑے فیصلے کے بعد جی ایس ٹی کا ڈھانچہ مزید آسان ہوگا، عام شہریوں پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوگا اور معیشت پر مثبت اثرات دیکھنے کو ملیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!