مہاراشٹر

نوجوانان چکھلی کی جانب سے ڈاکٹر ذاکرحسین اسکول چکھلی کی دوسری شاخ قائم کرنے کا مطالبہ

چکھلی ضلع بلڈانہ: 5 ستمبر: (ذوالقرنین احمد) : چکھلی ضلع بلڈانہ میں قائم ڈاکٹر ذاکر حسین اردو ہائی اسکول تقریباً تیس سال پہلے قائم کیا گیا ادارہ ہے جس کے صدر جناب رفیق سیٹھ قریشی ہے جو ایک سیاستدان بھی ہے اور چکھلی میں جن کا کافی اثر و رسوخ ہیں نگر سیوک بھی رہیں چکے ہیں۔ چکھلی میں معیاری عصری تعلیم کے لیے اگر کوئی ادارہ جانا جاتاہے تو وہ ڈاکٹر ذاکر حسین اردو ہائی اسکول ہے۔ تقریباً تیس سالوں میں اس ادارہ سے ہزاروں کی تعداد میں ایسے طالب علم فراغت حاصل کرچکے ہیں جو آج تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہ ہیں، جو سرکاری ملازمین ہیں یا پرائیویٹ سیکٹر میں اعلی عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ادارے کے تعلیمی معیار کی وجہ سے ہر شہری کی خواہش ہیں کہ وہ اپنے معصوم نہالوں کا داخلہ اس ادارے میں ہوجائے تو اسے اپنی خوش نصیبی سمجھتے ہیں۔ پورے تعلقہ میں یہ ایک واحد ایسا ادارہ ہیں جہاں بچوں کے داخلوں کے لیے والدین مختلف مقامات سے ہجرت کرکے اپنوں بچوں کے بہترین مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے اس دارہ کا انتخاب کرتے ہیں۔ لیکن آبادی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں اور اسکول میں اب داخلہ لینے کے لیے قرعہ اندازی کا سہارا لینا پڑ رہا ہیں انتظامیہ بھی اس معاملے کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں ۔ اس لیے مستقبل قریب کے حالات کے پیش نظر نوجوانان چکھلی نے آج بارہ ربیع الاول کے موقع پر خیراللہ شاہ بابا درگاہ میں رفیق سیٹھ قریشی کی جانب سے منعقد بلڈ ڈونیشن کیمپ میں اسکول کے صدر رفیق سیٹھ قریشی، ذمہ دار الحاج نثار سیٹھ قریشی اور پرنسپل و اساتذہ کا استقبال کرتے ہوئے اور انکی محنتوں کو سرہا گیا اور ساتھ ہی نوجوانوں نے یہ مطالبہ کیا کہ اسکول میں طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد دیکھتے ہوئے اسکول کی دوسری شاخ کا قیام عمل میں لایا جائے اور اس مسئلے کے حل کے لیے نوجوانان چکھلی اسکول کے صدر و تنظیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ رفیق سیٹھ قریشی صاحب نے نوجوان کے مطالبے کو سنجیدگی سے سنا اور اسے عملی جامہ پہنانے کی یقین دھانی کرائی اس موقع پر سلمان پینٹر، ذوالقرنین احمد، وسیم بشیر عطار، وسیم خان برتن والے، عبدالقادر صاحب گادی گھر والے، مصطفیٰ سر،تنظیم حسین سر ،منظور پٹھان، شیخ عظیم موبائل والے،حاجی میمن،جنید عطار،ندیم سپر کمپیوٹر، وغیرہ افراد موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!