مہاراشٹر

ڈاکٹر محمد ندیم کی تعلیمی خدمات کا اعتراف ; کانگریس شکشک سیل نے دیا ریاستی مثالی مدرس ایوارڈ

کھام گاؤں (واثق نوید): خان محمد اصغر حسین جونئیر کالج اکولہ کے فعال مدرس پروفسر ڈاکٹر محمد ندیم محمد شمیم کو انکی تعلیمی و سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اکولہ ضلع کانگریس شکشک سیل نے ریاستی سطح پر مثالی مدرس ایوارڈ سے نوازا۔ محمد ندیم کو ریاستی سطح پر ایوارڈ سے نوازے جانے پر انکے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
واضح رہے کہ اکولہ ضلع کانگریس شکشک سیل کی جانب سے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کرنے والے اساتذہ اکرام کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزاز و انعام سے نوازا جاتا ہے۔ امسال بھی ریاستی مثالی مدرس ایوارڈ 2021 کا اعلان ایک تقریب میں کیا گیا۔ اس استقبالیہ تقریب میں ناگپور گریجویٹ حلقہ انتخاب کے رکن اسمبلی ابھیجیت ونجاری کے ہاتھوں محمد ندیم کو ریاستی مثالی مدرس ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا۔ اس تقریب کی صدارت امراوتی حلقہ انتخاب کے شکشک رکن اسمبلی کرن راؤ سرنائک نے انجام دی۔ کانگریس پارٹی کے ریاستی و ضلعی عہدیداران کی موجودگی میں یہ تقریب عمل میں آئی اس موقع پر بطور خاص ریاستی کانگریس پارٹی کے سکریٹری ڈاکٹر ذیشان حسین اور اکولہ مہا نگر پالیکا کے حزب مخالف رہنما ساجد خان پٹھان بطور خاص موجود تھے۔
محمد ندیم کو دوست احباب و رشتے داروں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!