مہاراشٹر

کھام گاؤں کے قریب سڑک حادثہ ; شادی میں جارہے 5 مسلم نوجوان زخمی

کھام گاؤں (واثق نوید): کھام گاؤں سے بالاپور شادی میں جارہے 5 مسلم نوجوان باراتیوں کی گاڑی کی ٹرک سے زور دار ٹکر ہونے سے پانچوں نوجوان زخمی ہوگئے ۔
ملی جانکاری کے مطابق کھام گاؤں جونا فیل کے ساکن وہاب ٹھیکدار کے فرزند کی بارات بالاپور جارہی تھی۔ کھام گاؤں سے 6 کلو میٹر دور قومی شاہراہ نمبر 6 پر پپلرالہ پھاٹے کے قریب ایک المناک حادثہ پیش ایا۔ 5 مسلم نوجوان شادی میں شرکت کے لیے آلٹو کار سے بالاپور جارہے تھے کہ سامنے سے بالاپور سے کھام گاؤں کی جانب آنے والے ٹرک سے زور دار ٹکر ہوگئی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار تمام پانچوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو کھام گاؤں سرکاری دواخانے میں ابتدائی طبی امداد کے لیے لایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد 3 شدید زخمیوں کو سر پر مار ہونے کی وجہ سے مزید علاج کے لیے اکولہ روانہ کردیا گیا۔ جس میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ ان میں سے ایک مریض کو ناگپور روانہ کرنے کی تیاری بتائی جارہی ہے۔زخمیوں کے نام شیخ مزمل شیخ مستقیم ، محمد صبغت محمد ایاز ، شیخ بلال شیخ اسلم ، شیخ متین شیخ انصار ، محمد اطہر محمد جاوید بتائے جارہے ہیں۔ جو سب کے سب جونافیل کے رہنے والے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں شہر کے مسلم نوجوان اور سماجی خدمت گار سرکاری دواخانے میں پہونچ گئے ۔ جن میں انیس جمعدار ، گل زماں شاہ ، پرویز پٹھان ، عارف پہلوان ، حافظ عظمت ، حفیظ صاحب ،امانت قادری، سید منتخب، اسماعیل بھائی، پیش پیش تھے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!