مہاراشٹر

غفار قادری کا کھام گاؤں دورہ؛نگر پریشد کے انتخابات کے تعلق سے لیا جائزہ

کھام گاؤں (واثق نوید):مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی کار گذار صدر غفار قادری نے 29 جولائی کو کھام گاؤں شہر کا دورہ کیا ، اس موقع پر انکا زبردست استقبال کیا گیا۔ انکی آمد سے مقامی سیاسی پارٹیوں میں گھبراہٹ پیدا ہوگئی ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق آئندہ چند ماہ میں متوقع نگر پریشد کے انتخابات کے مدنظر مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی کارگزار صدر غفار قادری نے برار کا دورہ کیا ۔ اس نسبت سے کھام گاؤں شہر میں بھی غفار قادری کی آمد ہوئی انکے ساتھ ودربھ کنوینر ریاض الدین بھی بطور خاص موجود تھے ۔ انکی آمد پر کھام گاؤں شہر صدر محمد عارف پہلوان کے جانب سے زبردست طور پر استقبال کیا گیا۔ مستان چوک میں واقع مستان شاہ باوا کی خدمت میں چادر پیش کرنے کے بعد عارف پہلوان کے مکان پر مجلس کے کارکنوں سے ملاقات کی۔ آئندہ ہونے والے نگر پریشد کے انتخابات کے تعلق سے جائزہ لیا۔ خواہشمند امیدوار وں سے بات چیت کرکے انکی ہمت افزائی کی۔ آخر میں تمام کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کھام گاؤں نگر پریشد انتخابات کی تیاری کرنے کو کہا۔ برسٹر اسدالدین اویسی کا پیغام گھر گھر تک پہنچا کر انکے ہاتھ مضبوط بنانے کی درخواست کی۔ مجلس کے ریاستی عہدران کے کھام گاؤں دورے سے مقامی کارکنوں میں نئی جان پیدا ہوگئی ہے۔ وہی عارف پہلوان کی قیادت میں شہر میں مجلس کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے دیگر خود ساختہ سیکولر پارٹیوں میں گھبراہٹ پیدا ہوگئی ہے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!