مہاراشٹر

*کھام گاؤں جماعت اسلامی ہند کا ،یک روزہ تربیتی اجتماع اختتام پذیر

کھام گاؤں (واثق نوید): بروز سنیچر 2، اکتوبر 2021کو ٹیپو سلطان ہال، کھام گاؤں میں جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں کا یکروزہ تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا۔جو دو نشستوں پر مشتمل تھا. پہلی نشست کی نظامت سہیل فرقان نے کی۔معاون امیر حلقہ محترم الیاس خان فلاحی کے درس قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا جس کے بعد محترم محمد ضیاء الدین. امیر مقامی خلد آباد نے اجتماعیت ضرورت، اہمیت اور تقاضے پر اظہار خیال فرمایا۔ بعد ازاں محترم محمد سمیع ، سیکریٹری شعبہ دعوت، مہاراشٹر نے موجودہ حالات میں دعوت کا طریقہ کار اس عنوان پر خطاب فرمایا۔ اخیر میں محترم الیاس خان فلاحی نے اقامت دین کے لئے وابستگان کے لازمی صفات کے تحت گفتگو فرمائی اسطرح پہلی نشست کا اختتام ہوا..۔
نشست دوم کی نظامت اشراق تنویر نے کی.
اس نشست کی شروعات حافظ عقیل ارشد کی تلاوت سے ہوئی. محترم الیاس خان فلاحی نے قرآن سے ہمارا تعلق اور تقاضے پر روشنی ڈالی۔ اسکے بعد مرکز کی تیار کردہ ڈکیومینٹری( ہندی) بڑے اسکرین کی tv پر دکھائی گئی۔ بعد میں امیر مقامی عمیر احمد خان نے مقامی جماعت کی سرگرمیوں اور مستقبل کے مجوزہ پروجیکٹس کا تذکرہ کیا۔ محترم الیاس خان فلاحی کے اختتامی کلمات اور دعاء پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔اس پروگرام میں جماعت، حلقہ خواتین sio, gio اور یوتھ. ونگ سمیت تقریباً 180افراد نے شرکت کی۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!