مہاراشٹر

کوکن میں جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرکا ریلیف ورک جاری

ممبئی :امیر حلقہ جماعت اسلامی مہاراشٹررضوان الرحمن خان نے متاثرہ علاقوں اور جماعت کے رضا کاروں کے ذریعہ کئے جانے والے ریلیف ورک کا جائزہ لیا ۔
جناب رضوان الرحمٰن خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر اور معاون امیر جناب سید ضمیر قادری نے 28 و 29 جولائی کو کوکن میں چپلون، مہاڈ اور اطراف کے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا۔ متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور یہ یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔اور ممکنہ حد تک تعاون کریں گے۔چپلون کی مرکز والی مسجد میں سماجی کارکنان اور مختلف ملی تنظیموں اور این جی اوز کے ذمہ داران کے ساتھ بازآبادکاری کے ضمن میں نشستیں لی گئیں۔
اس موقع پر امیر حلقہ نے اپنا احساس و مشورہ پیش کیا کہ سیلاب متاثرین کی باز آبادکاری کے لیے تمام فلاحی و رفاہی تنظیموں اور جماعتوں کو آپسی تال میل و باہمی مشورہ سے ان کاموں کو کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی ہمارا مستحق بھائی، تعاون و امداد سے محروم نہ رہے۔
امیر حلقہ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ اس کے بعد بازآبادکاری کے بڑے کام کے لیے جماعت، آئیڈیل ریلیف کمیٹی ٹرسٹ کے اشتراک سے ایک کروڑ پچاس لاکھ (-/1,50,00,000) روپے منصوبہ بند طور پر صرف کرے گی۔ جن لوگوں کے کاروبار و خود روزگار کے ذرائع ختم ہوچکے ہیں انہیں دوبارہ سنبھلنے میں مدد کی جائےگی اور جن افراد کے گھر تباہ ہوچکے ہیں یا کچھ نقصان ہوا ہے ان کی تعمیر و درستی کی جائےگی۔ اس ضمن میں جماعت کے شعبہ خدمت خلق کی جانب سے متاثرین کے سروے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر نے چپلون میں آئے بھیانک تباہی کے بعد 23 ؍ جولائی سے ہی اپنے رضا کاروں کی مدد سے راحت رسانی کا کام شروع کردیا تھا ۔ اس ریلیف میں جماعت اسلامی کے ساتھ آئڈیل ریلیف کمیٹی ٹرسٹ ،یوتھ ونگ اور ایس آئی او شامل ہے ۔ واضح ہوکہ ان رضا کاروں نے جہاں تیار کھانے ، دوائیاں ، بوتل بند پانی تقسیم کئے وہیں انہوں نے راستوں اور گھروں کی صفائی بھی تاکہ وہ رہنے کے قابل بنایا جاسکے ۔آئڈیل ریلیف ٹرسٹ کے رضا کاروں کو ایسے ہنگامی حالات سے نپٹنے اور راحت رسانی کے کام کی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ جماعت کے والینٹیرز 24 ؍جولائی کو یوتھ ونگ ، آئڈیل ریلیف ونگ ، میڈیکل سروس سوسائٹی اور ایس آئی او وغیرہ کے 17 ؍رضاکار دو ٹرک ضروری اشیاء لے کر پہنچ گئے تھے ۔
اس کے بعد ممبئی اور دیگر شہروں سے بھی جماعت اور اس کی ساتھی تنظیموں کے رضاکاروں نے چپلون کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر بڑے پیمانے پر ریلیف کا کام شروع کیا ، جو آج بھی جاری ہے ۔
جماعت کی جانب سے فوری امداد کے تحت ضروری اشیا ، دوایئں ، کپڑے اور بچھایت وغیرہ کا کام جاری ہے ۔اس کے ساتھ چپلون، مہاڈ، راجے واڑی اور کونڈیوتے میں 1500 کچن سیٹ فراہم کئے جایئں گے۔
جماعت نے ابتک یہاں بوتل بند پانی3400 کھانے کے پیکٹ4200 راشن28 خاندانوں کو ، دوائیاں ،ایمرجنسی لائٹ 1500 تقسیم کئے گئے جبکہ چپلون میں 14 کنویں اور 7 پانی کے ٹینک صاف کئے گئے۔ اس کے علاوہ مسجدوں کی صفائی کی گئیں ۔سیلابی حالات کے بعد عام طور پر وبائی امراض کے پھوٹ پڑنے کے خدشات رہتے ہیں اس لئے جماعت نے میڈیکل کیمپ منعقد کیا اور موبائل میڈیکل وین بھی لوگوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کیلئے متحرک ہے ۔جس سےابتک 500 مریضوں نے استفادہ کیا ۔بیس خاندانوں میں چالیس ہزار نقد تقسیم کئے گئے ۔مہاڈ میں پچاس اور راجے واڑی کے پچاس گھروں کے سروے کئے گئے ۔800 سے زائد خاندانوں میں صفائی کی اشیاء تقسیم کئے گئے ۔
جماعت اسلامی تمام ہی اہل خیر افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ کوکن سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مد د کریں ۔ آئڈیل ریلیف کمیٹی ٹرسٹ ۸۰ جی کے تحت رجسٹرڈ ہے جس کا فائدہ ڈونیٹ کرنے والے افراد کو انکم ٹیکس میں راحت کی صورت میں ملتا ہے ۔آپ این ای ایف ٹی ، آر ٹی جی ایس، ڈی ڈی اور چیک IDEAL RELIEF COMMITTEE MAHARASHTRA TRUST STATE BANK OF INDIA Jacob Circle (Mumbai) Branch A/c. No. 30026552256 Branch Code 01835 IFSC Code SBIN0001835 مزید معلومات کیلئے 9272282818/ 9764282818 پر کال یا واٹس ایپ کے ذریعہ مسیج کریں یا اگر آپ نے اکائونٹ میں رقم منتقل کی ہے تو رسید کیلئے مذکورہ نمبر پر رابطہ کریں ۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!