مہاراشٹر

ڈینگوملیریا کی روک تھام اور صفائی مہم چلانے کے لیے ویلفیئر پارٹی کا مطالبہ

آکولہ (بذریعہ شیخ لقمان ) ڈینگو، ملیریا ، جیسے مہلک بیماریوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے اور شہر میں صفائی مہم شروع کرنے کے لئے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا آکولہ کی یونٹ نے میونسپل کمشنر کو ایک محضر پیش کی محضر میں کہا گیا کہ سلم اور دلت کئی وارڈوں میں مہینوں تک صفائی نہیں کی جاتی اور کئی بار جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں وقت پر نالیوں کی صفائی نہیں ہونے کی وجہ سے چاروں طرف بدبو پھیلنے لگتی ہیں جس سے مہلک بیماریوں کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ انتظامیہ نے بیماریوں کی روک تھام کے لئے تمام وارڈز میں فوگنگ،اور اسپرے مشینوں کا استمال کرکے ہر وارڈ میں صفائی مہم چلانے کا میمورنڈم میں کہا گیا ہے ۔اگر سات دن کے اندر مہم کا آغاز نہیں کیا گیا تو ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے میونسپل انتظامیہ کے سامنے سخت احتجاج کیا جائے گا ۔ ضلع صدر محمود عثمان کی قیادت میں دیے گئے اس میمورنڈم دیتے وقت اظہر چودھری ، شہزاد انور ، ظہیر ٹھیکیدار ، آصف خان ، محمد اظہر، صداقت خان ، اسرار احمد ، شیخ حسن ، جلو ٹھیکیدار کے ساتھ بڑی تعداد میں عہدیدار موجود تھے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: