مہاراشٹر

بلڈانہ ضلع کے کھام گاؤں میں ملی انجان شخص کی لاش ; لاوارث شخص کو پہچاننے کی اپیل

کھام گاؤں (واثق نوید): کھام گاؤں شہر کے بس ڈپو کے قریب ایک انجان شخص کی لاش ملی۔ جس کی عمر انداز 60 سال بتائی جارہی ہے۔ اس انجان شخص کو پہچاننے کی کھام گاؤں شہر پولیس اسٹیشن کی جانب سے اپیل کی گئی ہے۔
ملی جانکاری 7 اکتوبر کو دوپہر پہر کے قریب عوام کو بس ڈپو کے قریب ایک لاوارث انجان شخص کی لاش دیکھائی دی۔ جس کی اطلاع شہر پولیس اسٹیشن کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی شہر پولیس اسٹیشن کا عملہ جائے واردات پر پہونچ گیا۔ پنچامہ و دیگر کاروائی کرنے کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کھام گاؤں سرکاری دواخانے میں رکھا گیا ہے۔ مرحوم کا رنگ ساولہ اونچائی 5 فٹ 5 انچ ، سر کے بال کالے، داڑھی کے بال سفید ، جسم پر ہرے رنگ کی ٹی شرٹ ، جس پر سفید و پیلے رنگ میں انگریزی میں
WHATEVER PEOPLE SAY I AM THAT’S WHAT I AM NOT
لکھا ہوا ہے۔ کھام گاؤں شہر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ درج معلومات کے مطابق کوئی اس انجان شخص کو پہچانتا ہو توکھام گاؤں شہر پولیس اسٹیشن میں اطلاع دے یا اس موبائل 9545788922 پر رابطہ قائم کرنے کی اپیل پولیس نے کی ہے۔ مزید معلومات کیلئے واثق نوید 9422184564
9028184564 سے رابطہ قائم کریں۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!